جہلم پولیس کانسٹیبل کی بارات پر ساتھی خاتون کانسٹیبل نے ہنگامہ برپا کر دیا،
جہلم پولیس کانسٹیبل کی بارات پر ساتھی خاتون کانسٹیبل نے ہنگامہ برپا کر دیا،
*دھوکہ، فریب ،نو سربازی اور مکاری کسی وقت بھی پکڑی جا سکتی ہے لہذا جال سازوں سے ہوشیار رہیں*
*لیڈی کانسٹیبل بینش کی جانب سے کانسٹیبل عدنان کی بیوی ہونے کا دعوی جبکہ تھانہ صدر پولیس موقع پر پہنچ گئی*
*باراتی اور دلہن کے رشتہ دار حیران اور دست و گریبان کانسٹیبل دولہا بارات چھوڑ کر پتلی گلی سے نکل گیا بارات واپس*
جہلم/لاہور (دانش خان سے )پولیس لائن میں تعینات کانسٹیبل عدنان کی بارات میں حیران کن صورتحال پیدا ہو گئی جب لیڈی کانسٹیبل بینش نے اچانک ہنگامہ برپا کر دیا تفصیلات کے مطابق لیڈی کانسٹیبل بینش نے عدنان کی بیوی ہونے کا دعوی کیا جس کے بعد دولہا عدنان موقع سے فرار ہو گیا اور بارات رک سکتی کے بغیر ہی واپس چل دی ذرائع کے مطابق 16 فروری والے دن کانسٹیبل ادران اپنی بارات لے کر ائیڈیل مارکی چکدولت پہنچا ابھی رسومات جاری تھی کہ خدمت مرکز دینہ میں تعینات لیڈی کانسٹیبل بینش نامی نے اچانک ہنگامہ کھڑا کر دیا اور کانسٹیبل عدنان کی بیوی ہونے کا دعوی کیا کانسٹیبل اس کا خاوند ہے ہنگامہ ارائی دیکھ کر باراتی اور دلہن کے لواحقین دیں ون فا پر کال کر ڈالی متعلقہ تھانہ صدر پولیس کے پہنچنے پر کانسٹیبل دولہا نے فرار ہونے میں عافیت سمجھی ۔رخصتی کے بغیر بارات واپس چلی گئی جب کہ کانسٹیبلران کی بیوی ہونے کا دعوی کرنے والی لیڈی کانسٹیبل بینش نیم بے ہوش حالت میں گر پڑی جسے بعد میں سول ہسپتال پہنچا دیا گیا یاد رہے کہ اس سے قبل ستمبر 2020 میں کانسٹیبل عدنان کو ساتھی کانسٹیبل ارسلان کے ہمراہ ناجائز اسلحہ کا دھندا کرنے کے جرم میں گرفتار بھی کیا جا چکا ہے ۔