إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ امیر جمعیت علماء اسلام بلوچستان،حضرت مولانا عبدالواسع صاحب کی والدہ ماجدہ بقضاء الٰہی انتقال فرما گئیں
إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
امیر جمعیت علماء اسلام بلوچستان،حضرت مولانا عبدالواسع صاحب کی والدہ ماجدہ بقضاء الٰہی انتقال فرما گئیں
حضرت مولانا عبدالواسع صاحب کی والدہ ماجدہ طویل علالت کے بعد کراچی میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں۔
مولانا عبدالواسع صاحب کی دینی، ملی اور قومی خدمات کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ بلوچستان میں اسلامی اقدار کی سربلندی، عوامی حقوق کی جدوجہد اور جمعیت علماء اسلام کے پیغام کو عام کرنے میں ان کا کردار نمایاں اور تاریخ کا ایک سنہری باب ہے۔ ان کی استقامت، حوصلے اور قربانیوں کے پیچھے ان کی والدہ ماجدہ کی تربیت، دعائیں اور حمایت شامل تھیں
یہ المناک سانحہ نہ صرف ان کے خاندان بلکہ جماعت کے تمام کارکنان کے لیے ایک گہرے دکھ کا باعث ہے۔ جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے تمام کارکنان اس موقع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہیں اور حضرت مولانا عبدالواسع صاحب اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں
ہم بارگاہِ الٰہی میں دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے، اور ان کی قبر کو نور سے منور فرمائے
اللّٰہ تعالیٰ محسنِ بلوچستان حضرت مولانا عبدالواسع صاحب کو ان کی والدہ ماجدہ کے لیے صدقہ جاریہ بننے کی توفیق عطا فرمائے، ان کے لیے نیک اعمال کا تسلسل جاری رکھنے کا ذریعہ بنائے اور انہیں صبر و استقامت عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین
نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا
جاری کردہ: دلاور خان کاکڑ، صوبائی ترجمان جمعیت علماء اسلام بلوچستان