97

انجمن ارائیاں ضلع لاھور کے عہدیداروں کو نوٹفیکشن دینے کی تقریب کا اہتمام لاھور شاہی قلعہ ریسٹورنٹ جی ٹی روڈ باغبانپورہ لاھور میں کیا گیا۔ آج کے پروگرام میں سٹیج سیکرٹری کے

انجمن ارائیاں ضلع لاھور کے عہدیداروں کو نوٹفیکشن دینے کی تقریب کا اہتمام لاھور شاہی قلعہ ریسٹورنٹ جی ٹی روڈ باغبانپورہ لاھور میں کیا گیا۔ آج کے پروگرام میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض جناب میاں عابد سلطان ارائیں نے ادا کیے ۔ آج کی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کی سعادت مہر محمد بوٹا صاحب نے حاصل کی ۔ اس کے بعد نعت شریف کا شرف بھی مہر محمد بوٹا نے حاصل کیا ۔ پروگرام کے آغاز پر تلاوت قرآن پاک کے بعد میاں محمد جمیل صدر انجمن ارئیاں پنجاب کے نوجوان بیٹے میاں محمد نوید ایڈووکیٹ کی شہادت پر افسوس اور دعا خیر کی گئی ۔ اس کے بعد باقاعدہ پروگرام کا آغاز کیا گیا ۔
انجمن ارائیاں ضلع لاھور کے لئے جنرل سیکرٹری جناب میاں خالد اشفاق ارائیں اور انجمن ارائیاں ضلع لاھور کے رابطہ سیکرٹری کی اہم ترین پوسٹ پر چوہدری لیاقت علی ارائیں کا نوٹفیکشن کیا گیا ۔ آج کی اس خوبصورت تقریب کی صدارت جناب ملک محمد اکبر ارائیں جنرل سیکرٹری انجمن ارائیاں پاکستان ۔ چوہدری محمد عظیم ارائیں ایڈوکیٹ ہائی کورٹ ایڈیشنل جنرل سیکرٹری انجمن ارائیاں پاکستان ۔ چوہدی محمد شفیق بھٹہ ارائیں ایڈوکیٹ سپریم کورٹ نائب صدر انجمن ارائیاں پنجاب ۔ چوہدری محمد قاسم ارائیں ایڈوکیٹ سپریم کورٹ نائب صدر انجمن ارائیاں پنجاب ۔ چوہدری ذیشان عمر ارائیں صدر انجمن ارائیاں لاھور ڈویژن ۔ چوہدری عباس مجید ارائیں ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری لاھور ڈویژن ۔ حافظ باؤ محمد شعیب ارائیں سینئر نائب صدر انجمن ارائیاں ضلع لاھور ۔ میاں سعید(نگران میاں فیملی) باغبانپورہ لاھور ۔ چوہدری محمد شریف ارائیں صدر لاھور کینٹ ۔ مہر محمد بوٹا ارائیں فنانس سیکرٹری انجمن ارائیاں ضلع لاھور ۔
میاں عابد سلطان ارائیں ۔ مہر نصیر احمد ارائیں ایگزیکٹیو ممبر انجمن ارائیاں پاکستان ۔ میاں عبدالرحمن مناہلہ جلو ۔ میاں عثمان عارف باغبانپورہ ۔ میاں سلیمان چائنہ سکیم ۔ میاں وقاص ایڈووکیٹ اور کافی دوستوں نے لاھور کے مختلف حصوں سے اس خوبصورت پروگرام میں شرکت کی اور نئے منتخب ھونے والے دوستو کو مبارکباد دی ۔ نئے منتخب ھونے والے نیو عہداران کو ملک محمد اکبر ارائیں جنرل سیکرٹری انجمن ارائیاں پاکستان نے نوٹفیکشن دئیے ان کے ساتھ چوہدری محمد عظیم ایڈووکیٹ بھی تھے ۔ ملک محمد اکبر ارائیں نے اپنے خطاب میں برادری کو ایک پلیٹ فارم پہ اکھٹا کرنے کی اہمیت اور افادیت پہ زور دیا ۔ اس کے علاوہ دوسرے مقررین نے بھی اپنے خطابات میں برادری کے اتحاد اور اتفاق پر زرو دیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں