ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) نادرا دفتر ہارون آباد کا گارڈ خود کو نادرا آفس کا ملک اور افسران کو در جہ چہارم کا ملازم سمجھتا ہے مرد خواتین سے بد تمیزی کرنا مبینہ طور پرپیسے
ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) نادرا دفتر ہارون آباد کا گارڈ خود کو نادرا آفس کا ملک اور افسران کو در جہ چہارم کا ملازم سمجھتا ہے مرد خواتین سے بد تمیزی کرنا مبینہ طور پرپیسے لے کر شناختی کارڈ بنوانا اس نے وطیرہ بنایا ہوا ہے نادرا متعلق کوئی بھی کام ہو پیسے دو کام کرواؤں تفصیلات کے مطابق گارڈ کی شناختی کارڈ بنوانے آئی خواتین سے بدتمیزی کا معاملہ پر خواتین نے میڈیا کو شکایتوں کے انبار لگا دیے۔
ہارون آباد نادرہ دفتر میں سکیورٹی گارڈ کی شناختی کارڈ بنوانے آئی خواتین سے بدتمیزی پر احتجاج۔خواتین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ندرا دفتر کے باہر گیٹ میں کھڑا سیکورٹی گارڈ من پسند لوگوں کو بغیر لائن کے پیسہ لے کر اندر جانے دیتا ہے اور جو پیسہ نہیں دیتا اس کو سارا دن باہر لائن میں کھڑا رکھتا ہے۔متاثرہ خواتین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ نادرہ میں کرپشن عروج پر ہے یہاں پر بغیر رشوت کے یا سفارش کے کوئی کام نہیں ہوتا وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔