November 16, 2026

عمرکوٹ ( رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف سندھ)شو مندر عمرکوٹ پر لگنے والا دو روزہ میلہ 26 فیبروری سے 27 فیبروری 2025 تک جاری رہے گا، میلے کے انتظامات اور سیکیورٹی پلان کے حوالے سے شو مندر میلہ کمیٹی کا

IMG-20250218-WA0372

عمرکوٹ ( رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف سندھ)شو مندر عمرکوٹ پر لگنے والا دو روزہ میلہ 26 فیبروری سے 27 فیبروری 2025 تک جاری رہے گا، میلے کے انتظامات اور سیکیورٹی پلان کے حوالے سے شو مندر میلہ کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ نوید الرحمان لاڑک کی صدارت میں ڈپٹی کمشنر آفیس کے دربار ہال میں منعقد ہوا، اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ نوید الرحمان لاڑک نے کہا کہ شو مندر میلہ عمرکوٹ کا سب سے بڑا میلہ ہے جس میں مختلف علاقوں سے ہندو کمیونٹی کے زائرین اور منتظمین شرکت کرتے ہیں، لہٰذا میلے کے لیے مکمل فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات کیے جائیں، اس موقع پر انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر عمرکوٹ رجب علی سٹھیو کو ہدایت دی کہ وہ میلے کی انتظامیہ کے ساتھ مل کر تمام انتظامات کا فوری جائزہ لیں اور کسی بھی قسم کی کوتاہی نہ ہونے دی جائے، اسی دوران ڈی ایس پی عمرکوٹ کو میلے کے سیکیورٹی معاملات کے لیے فوکل پرسن مقرر کیا گیا، ڈپٹی کمشنر نے ہدایت دی کہ شو مندر کے میلے کی جگہوں کا مکمل جائزہ لیا جائے اور اس کی رپورٹ پیش کی جائے، جبکہ مختلف مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں تاکہ مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جا سکے، ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ میلے میں شرکت کرنے والے زائرین کی داخلی تلاشی واک تھرو گیٹ کے ذریعے لی جائے گی اور اس سلسلے میں میلہ کمیٹی پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کرے، میلے کے داخلی راستوں پر کسی بھی قسم کی دکانیں لگانے کی اجازت نہیں ہوگی، انہوں نے میلہ کمیٹی کو ہدایت دی کہ میلے میں لگنے والی دکانوں کے مالکان اور رضا کاروں کی مکمل فہرست پولیس کے حوالے کی جائے، جبکہ پارکنگ کا انتظام میلے کی جگہ سے 250 فٹ دور رکھا جائے، ڈپٹی کمشنر نے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ عمرکوٹ اور میونسپل کمیٹی کے سی ایم او سید ساجد شاہ کو ہدایت دی کہ شو میلے میں صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور روشنی و صفائی کے مکمل انتظامات کیے جائیں، انہوں نے حیسکو کے ایس ڈی او عمرکوٹ کو ہدایت دی کہ شو میلے کے دوران بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے، ڈپٹی کمشنر نے ڈی ایچ او عمرکوٹ ڈاکٹر محمد علی کو ہدایت دی کہ میلے کے لیے ایک موبائل میڈیکل ٹیم تشکیل دی جائے اور سول اسپتال میں دو دن کے لیے ایک ایمرجنسی وارڈ قائم کیا جائے، اس موقع پر ڈی آئی بی انچارج عمرکوٹ غلام مصطفی گجو نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ شو میلے کے دوران زائرین اور منتظمین کی سیکیورٹی کے لیے 350 پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ ٹریفک کے لیے مکمل پلان ترتیب دیا جائے گا، سیکیورٹی پر خاص توجہ دی جائے گی اور تمام افراد کی اسنیپ چیکنگ کی جائے گی، اجلاس میں موجود شو میلہ کمیٹی کے اراکین نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی، اس موقع پر اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر عمرکوٹ رجب علی سٹھیو، ڈی ایس پی عمرکوٹ تصور جٹ، سی ایم او عمرکوٹ سید ساجد شاہ، ڈی ایچ او عمرکوٹ ڈاکٹر محمد علی، محکمہ اطلاعات کے عملداروں اور شو میلہ کمیٹی کے اراکین لیکراج مل مالہی، پرشوتم لوہانہ، دلیپ کمار لوہانہ، سروپ چند، کمار ٹلوانی سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔