November 16, 2026

اسلام آباد پی ایف یو جے کی کال پر ملک بھر میں بھوک ہڑتالی کیمپوں کا انعقاد

20250217_190259

اسلام آباد پی ایف یو جے کی کال پر ملک بھر میں بھوک ہڑتالی کیمپوں کا انعقاد
اسلام آباد (ملک راشد نزیر )اولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب کے باہر بھوک ہڑتالی کیمپ کا آج تیسرا دن صدر پی ایف یو جے افضل بٹ کا بھوک ہڑتالی کیمپ سے خطاب،

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی اپیل پر ملک بھر کی تمام یوجیز اور پریس کلبوں میں علامتی بھوک ہڑتال کا تیسرا دن ہے میں ملک بھر کے صحافیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنھوں نے پی ایف یو جے کی کال پر لبیک کہایہ تحریک آزادی صحافت کا تیسرا مرحلہ تھا
ہم آزادی صحافت اور آزادی رائے کی جناب منہاج برنا اور نثار عثمانی کی شمع کو لے کر آگے بڑھ رہے ہیں حکمرانوں نے سمجھا کہ ایک دن احتجاج ہو گا اور پھر سب خاموش ہو جائیں،گےہم نے کالے قانون کی منظوری پر بتا دیا تھا کہ یہ ہماری تحریک کا نقطہ آ غاز ہے ہم نے پہلے یوم سیاہ منایا، ڈی چوک تک جلوس لے کر گئے
پھر تمام پریس کلبوں پر سیاہ پرچم لہرائے_اس کے بعد علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ لگائے گئے_
آج پھر پارلیمنٹ میں موجود سیاسی جماعتوں کو کہتے ہیں کہ پارلیمنٹ عمارت سے سپریم نہیں ہوتی پارلیمنٹ اپنے عمل سے سپریم ہوتی ہے پارلیمنٹ اس وقت سپریم ہو گی جب ارکان اپنے کردار سے ثابت کریں گے کہ وہ پاکستان میں،انسانی حقوق اور شہری آزادیوں کے علمبردار ہیں،ہم پارلیمنٹ سے ہی امید رکھتے ہیں اور ان ہی سے اپیل کرتے ہیں اب پی ایف یو جے کے پاس دو راستے تھے ایک راستہ آئینی جنگ دوسرا عملی جدوجہد کا ہے ہمیں،امید ہے اسلام،آباد ہوئی کورٹ اپنے سابقہ ریکارڈ کے مطابق انصاف سے کام لے گی
ہم نے پیکا پر شق وار اعتراض اٹھایا ہے کہ کون کون سی شقیں آئین سے متصادم ہیں اگر عدالت نے بھی قومی اسمبلی اور سینٹ کی طرح انگوٹھا لگا دیا تو پھر جنگ کے علاوہ ہمارے پاس کوئی راستہ نہیں ہو گا میں،ایک بار پھر ان سیاسی جماعتوں،سے مطالبہ کرتا ہوں جو کل تک ہمارے ساتھ کھڑے تھےجو ہمارے ساتھ وعدے کرتی تھیں کہ پیکا کالا قانون ہے اگر موقع ملا تو اس کو ختم کریں گے آج اس بھوک ہڑتالی کیمپ کے ساتھ ہی تیسرے مرحلے کا خاتمہ ہو جائے گا آخری کال پارلیمنٹ کے سامنے دھرنے کی ہو گی ہم ملک کے تمام شعبہ زندگیوں کے لوگوں،سے رابطہ کریں گے
ہم آل پارٹیز کانفرنس بھی بلائیں گے_ آخری کال دھرنے کی ہو گی جس کی واپسی کی کوئی تاریخ نہیں ہو گی پارلیمنٹ ہاوس سے واپسی تب تک نہیں ہو گی جب تک کالا قانون واپس نہیں ہوتا پورے ملک کے صحافیوں کے جذبات اس قانون پر ایک ہیں_
پارلیمنٹ جب جائیں،گے تو پورے پاکستان کے صحافی ہمراہ ہوں،گے_پاکستان بھر میں تین روزہ بھوک ہڑتالی کیمپوں کے رہنماوں کی جانب سے ارکان پارلیمنٹ سے کہتا ہوں اپنے فیصلے پر نظر ثانی کر لیں_ایسا نہ ہو کہ ایسی صورتحال پیدا ہو جائے گی آپ کی حکومت ڈگمگا جائے_ ہم نے کبھی سیاست میں مداخلت کی نہ کبھی کسی کے خلاف اپنا کندھا استعمال کرنے دیا آزادی اظہار رائے کے راستے میں فوجیوں اور سول ڈکٹیٹروں،سے ٹکراتے ہیں
کیمپ کے اختتام پر احتجاجی ریلی بھی نکالی گئی سینیئر صحافی عاصمہ شیرازی کا بھوک ہڑتالی کیمپ سے اظہار خیال پیکا کے خلاف جدوجہد ہر2 صحافی کا فرض ہے پیکا کے خلاف جدوجہد ہر صحافی اور پاکستانی کا فرض ہےپیکا کا کالا قانون ہر شخص کی آزادی کے خلاف ہے پیکا قانون کے استعمال سے شدید خطرہ ہےاس قانون میں فیک نیوز کی مبہم تعریف کو کون ڈیفائن کرے گا ملک کے صحافی جو ہائبرڈ ریجیم کے خلاف بات کرتے ہیں وہ کیسے بات کر سکیں گے،پارلیمنٹ میں ارکان نے اس قانون کو پڑھا ہی نہیں ہےجس طرح کی پارلیمنٹ ہے اس طرح کا قانون ہے
پیپلز پارٹی اب اس قانون پر ترامیم لانے کی بات کر رہی ہے
اگر ترامیم نہ بھی آئیں،تو بھی ہماری جدوجہد جاری رہے گی
ہم ہر فورم پر اس قانون کی مزاحمت کریں گے ہم ڈرنے والے، جھکنے والے اور بکنے والے نہیں ہیں جبکہ ناصر زیدی کا بھوک ہڑتالی کیمپ سے خطاب صحافی ہمیشہ آزادی اظہار رائے کے لیے میدان عمل میں رہے ہیں اس جدوجہد میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ہم میڈیا،کو کبھی زنجیریں پہنانے کی اجازت نہیں دیں،گے_،
یہ کالا قانون صحافیوں سے قلم چھیننے کے مترادف ہےحکمران ہمیں جیلوں میں ڈال سکتے ہیں، گولی مار سکتے ہیں لیکن ہمیں آزادی کی راہ سے نہیں روک سکیں،گےضیاء الحق نے کہا کیا یہ دفتروں میں کام کرنے والے قلم سے ہمیں ڈرا لیں گے؟نثار عثمانی صاحب نے جواب دیا کہ آپ،سے،پہلے بھی ڈکٹیٹروں،سے ہمارا میچ رہا ہےہم تب بھی نہیں جھکے تھے آپ بھی ہماری آواز کو نہیں دبا سکیں گے_ آپ سے پہلے ڈکٹیٹر ہماری آواز نہیں،قید کر،سکےاب بھی آپ آوازیں قید کرنے میں ناکام ہوں گے
آج ہماری تحریک کا نقطہ آغاز ہے