November 16, 2026

پنجاب کالج جھنگ جھنگ پنجاب کالج جھنگ کی سالانہ کھیلوں کی تقریبات چرچی گراؤنڈ جھنگ میں منعقد ہوئیں۔جس میں انٹر نیشنل کرکٹر محمد یوسف اور اکبر علی بھنڈر DC جھنگ نے تقریب کا

IMG-20250218-WA0359

پنجاب کالج جھنگ

جھنگ پنجاب کالج جھنگ کی سالانہ کھیلوں کی تقریبات چرچی گراؤنڈ جھنگ میں منعقد ہوئیں۔جس میں انٹر نیشنل کرکٹر محمد یوسف اور اکبر علی بھنڈر DC جھنگ نے تقریب کا باقاعدہ آغاز ہوا میں غبارے اور کبوتر اڑا کر کیا ۔ جو ڈائریکٹر پنجا ب کالج جھنگ میاں محمد افتخار بسلانہ و پرنسپل پنجاب کالج جھنگ راجہ عدنان اللہ خان کی زیر سرپرستی ہوئیں۔کرکٹ ، والی بال، کبڈی ، رسہ کشی، بیڈ منٹن، ٹیبل ٹینس، لڈو، دوڑیں کے مقابلہ جات میں کھلاڑیوں نے بہترین کار کردگی کا مظاہرہ کیا اور انعامات جیتے ۔ مہمانان خصوصی نے پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے اور محمد یوسف نے پنجاب کالج جھنگ کے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب کالج جھنگ نے مجھے جھنگ بلا کر جو عزت بخشی وہ میں ہمیشہ یاد رکھوں گا ۔ نوجوان نسل کھیلوں سے پروان چڑھتی ہے اور اعلیٰ کار کردگی دکھانے والے کھلاڑی ملک کا نام روشن کرنے میں نمایاں کردار ادا کر سکتے ہیں۔پنجابینز نے تعلیم اور کھیل کے میدا ن میں اپنی صلاحیتوں سے ہمیشہ ہر میدا ن میں کامیا بی حاصل کی ہے۔ DCجھنگ اکبر علی بھنڈر نے سپورٹس گالا میں آئے ہوئے مہمانوں والدین اساتذہ سے خطاب کرتے ہوے کہاکہ” پنجاب کالج جھنگ نے روایتی تعلیم سے ہٹ کر غیر نصابی سر گرمیوں کے مقابلہ جات منعقد کرکے طلباء کی صلاحیتوں کو اجاگر کیا ہے۔اور کھلاڑیوں سے یہ میدان سجتے رہیں تو نوجوان نسل بے راہ روی سے بچ کر وطن عزیز کو مزید مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کرسکتی ہے” ۔ پرنسپل پنجاب کالج راجہ عدنان اللہ خان نے معزز مہمانوں کو سپورٹس گالا پنجاب کالج جھنگ میں آنے پر شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم پنجاب کالج جھنگ کے پلیٹ فارم سے اہلیان جھنگ کو نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں اعلیٰ تعلیم یافتہ طلباء اور پروفیشل کھلاڑیوں سے مزین گلدستہ پیش کرتے رہیں گے۔ پنجاب کالج جھنگ کے سالانہ کھیلیں 2025 میں شہر کی سیاسی سماجی تعلیمی نامور شخصیات نے شرکت کی ، جس میں زاہد خورشید لودھی ڈائریکٹر سٹرائیو گرامر سکول جھنگ، احمد شیر بھروانہ جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار جھنگ ، ڈاکٹر محسن علی مگھیانہ ، شیخ محمد نوید پرنسپل اسپائر کالج جھنگ محمد عبدالرحمٰن ، پرنسپل سپئیرئر کالج نوید ڈھڈی ، پرنسل آفیسر کالج جھنگ ، پرنسپل ایجوکیٹر الحیات کیمپس مس افشاں وغیرہ نے شرکت کی اور پنجاب کالج کی اس کاوش کو سراہا ۔آخر پر قومی ترانہ پیش کر کے سپورٹس گالا 2025 پنجاب کالج جھنگ کا اختتام کیا گیا۔
جا ری کردہ پنجاب کالج جھنگ
رابطہ : 047630501