خوشاب ( راجہ نورالہی عاطف سے ) ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نےخوشاب شہر کے مختلف گلی محلوں کا وزٹ کیا اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چوہدری ضیاء اللہ اور میونسپل کمیٹی کے
خوشاب ( راجہ نورالہی عاطف سے ) ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نےخوشاب شہر کے مختلف گلی محلوں کا وزٹ کیا اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چوہدری ضیاء اللہ اور میونسپل کمیٹی کے افسران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے صفائی کے ناقص صورتحال پر سی او ایم سی کو سخت ہدایت کی کہ گلی محلوں اور نالیوں کی صفائی کے کام کو بہتر طریقے سے سر انجام دیا جائے تاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ستھرا پنجاب کو یقینی بنایا جا سکے۔ڈپٹی کمشنر نے سرگودھا روڈ کا بھی وزٹ کیا اور صفائی کو چیک کیا۔