November 16, 2026

فیصل آباد۔محمد علی مصطفائی کی رپورٹ۔ عالمی یوم پیرامیڈیکس کے موقع پر مقامی ہوٹل میں ینگ پیرامیڈیکس ایسوسی ایشن الائیڈ ہسپتال فیصل آباد کے زیر انتظام ایک پروقار

IMG-20250217-WA0315

فیصل آباد۔محمد علی مصطفائی کی رپورٹ۔
عالمی یوم پیرامیڈیکس کے موقع پر مقامی ہوٹل میں ینگ پیرامیڈیکس ایسوسی ایشن الائیڈ ہسپتال فیصل آباد کے زیر انتظام ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ڈاکٹر فہیم یوسف ایم ایس الائیڈ ہسپتال۔ڈاکٹر سلیم ہرل ڈاکٹر سفیان اور ڈاکٹر افضال احمد چیمہ ڈائریکٹر ایمرجنسی ۔چوھدری ارشد جٹ۔میڈم مدیحہ سب انسپکٹر۔اور دیگر تھے۔اس موقع پر خصوصی آمد خالد شہزاد چیرمین المصطفے فاؤنڈیشن۔رانا تنزیلہ رانآ ستارہ چیرمین ستارہ فاؤنڈیشن کی تھی ینگ پیرامیڈکیس ایسوسی ایشن پنجاب کے چیرمین منور منج۔وائی پی اے الائیڈ ہسپتال کے چیرمین طاہر سمرا ۔صدر عمران کمبوہ۔جنرل سیکرٹری ظہیر ملک۔رانا نقاش رضا۔غلام عباس شیخ مشتاق۔نصیر احمد۔حافظ آصف شاکر اور دیگر نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور پیرامیڈیکس کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن جدوجہد کرنے کا عزم کیا۔ھر حکومت نے سنجیدگی کا مظاہرہ نہ کیا تو 20فروری کو اسلام آباد میں دھرنا دیا جائے گا۔آخر میں کیک بھی کاٹا گیا