*افریقی ملک مالی میں سونے کی کان منہدم، 48 افراد ہلاک، متعدد لاپتا۔*
*افریقی ملک مالی میں سونے کی کان منہدم، 48 افراد ہلاک، متعدد لاپتا۔*
دنیا مغربی مالی میں غیر قانونی طور پر چلائی جانے والی سونے کی کان منہدم ہونے سے کم از کم 48 افراد ہلاک ہو گئے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا کہ ملک کے مغربی علاقے میں سونے کی کان منہدم ہونے سے 48 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، کچھ متاثرین پانی میں گر گئے، ان میں ایک عورت بھی تھی جس کی پیٹھ پر اپنا بچہ موجود تھا۔مالی، افریقہ میں سونے کے سب سے بڑے پیداواری ممالک میں سے ایک ہے، اور کان کنی کے مقامات باقاعدگی سے مہلک لینڈ سلائیڈنگ اور حادثات کا منظر پیش کرتے ہیں۔مالی کی حکومت قیمتی دھات کی غیر منظم کان کنی کو کنٹرول کرنے کے لیے جدوجہد کر رہی ہے، جو دنیا کے غریب ترین ممالک میں سے ایک ہے۔ایک مقامی عہدیدار نے سونے کی کان بیٹھنے کی تصدیق کی ہے، جب کہ کینیبا سونے کی کان کنوں کی ایسوسی ایشن نے بھی ہلاکتوں کی تعداد 48 بتائی ہے۔ایک ماحولیاتی تنظیم کے سربراہ نے بتایا کہ مزید متاثرین کی تلاش جاری ہے، ذرائع نے بتایا کہ یہ حادثہ ایک خالی جگہ پر پیش آیا، جسے پہلے ایک چینی کمپنی چلاتی تھی۔