شورکوٹ (نمائندہ اساس فاروق سندھوسے)عوامی وسماجی حلقوں نےکہا ہے کہ شورکوٹ ضلع بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے، شورکوٹ ایسی جگہ پے واقع ہے
شورکوٹ
(نمائندہ اساس فاروق سندھوسے)عوامی وسماجی حلقوں نےکہا ہے کہ شورکوٹ ضلع بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے، شورکوٹ ایسی جگہ پے واقع ہے جہاں سے موٹروے سلطان باہو انٹرچینج سے ملک کے طول وعرض میں جایاسکتاہے باہو سلطان چناب بریج کیوجہ سے جنوبی پنجاب اور پنجاب کے سنگم پر موجود شہر تجارتی لحاظ سے ہر لحاظ سے ایک اہم مرکز بن چکا ہے شورکوٹ کو ضلع کا درجہ دیکر لیہ ڈویژن کا حصہ نہ بنایا جائے، ہم ایک پسماندہ ڈویژن کا حصہ بن کر مزید پسماندگی کا شکار نہیں ہونا چاہتے، ہماری اور اہل شورکوٹ کی اکثریت عوام کی حکومت پنجاب سے مطالبہ ہے کہ شورکوٹ کو فوری ضلع کا درجہ دیا جائے اور لیہ کی بجائے جھنگ کو ڈویژن بناکر اسکا حصہ بنایا جائے۔۔ جو ترقی دینی ہے جھنگ شورکوٹ کو دی جاۓ انکا حق ہے