November 16, 2026

چین کے نشریاتی ادارے چائنا میڈیا گروپ کے پروگرام “لیڈرز ٹاک “کے لیے صدر مملکت کا انٹرویو

IMG-20250216-WA0132

چین کے نشریاتی ادارے چائنا میڈیا گروپ کے پروگرام “لیڈرز ٹاک “کے لیے صدر مملکت کا انٹرویو

صدر مملکت آصف علی زرداری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاک -چین دوستی صرف اچھے وقتوں کی نہیں بلکہ سدا بہار دوستی ہےپاکستان اور چین قریبی ہمسائے ہیں، تمام حالات میں دوست رہیں گےپاکستان چین کی ترقی اور اپنے جغرافیہ سے مکمل طور پر مستفید ہونے کا خواہاں ہےچینی عوام سے محبت رکھتے ہیں، چین کے ساتھ کھڑے رہیں گے

چینی صدر مضبوط اور مستقل مزاج ہیں، عالمی حالات کا ادراک رکھتے ہیں پاک چین تعلقات تاریخی ہیں، نسلوں پر محیط ہیں،
صدر شی جن پنگ کے سیاسی فلسفے اور طرز حکمرانی کا معترف ہوں، چین نے صدر شی جن پنگ کی قیادت میں ترقی کی کئی منازل طے کی ہیں چین کی ترقی دنیا کیلئے خوش آئند ہے،چین نے تاریخ میں کبھی بھی قابض ملک کا کردار ادا نہیں کیا

چین دوسرے ملکوں میں مداخلت نہیں کرتا اس کی ترقی سے خوف زدہ نہیں ہونا چاہیےہم اس کے ساتھ لازوال دوستی پر یقین رکھتے ہیں اس کے ساتھ روابط، سڑکیں اور مواصلات مزید بہتر اور پائیدار بنانے کی ضرورت ہے اس کے زرعی شعبے میں پاکستان کی مدد کرسکتا ہےپاکستان کے زرعی شعبے کی فی ایکڑ پیداواری صلاحیت چین کے مقابلے میں کم ہےپاکستان میں چین کےلئے خصوصی انڈسٹریل پارکس پر كام کررہے ہیں،

ماحولیات، آب پاشی سمیت مختلف شعبوں میں ملکی ترقی کے لئے چین کی ٹیکنالوجی سے مستفید ہونے کے خواہاں ہیں
چین کی ترقی خطے کے مفاد میں ہےاس کی خلائی شعبے میں ترقی نئی نہیں پاکستان چین کے ساتھ خلائی شعبے میں اپنی استعداد کار بڑھا رہا ہےشنگھائی تعاون تنظیم خطے کی ترقی میں کردار کرے گی ہماری توجہ پاکستان کے استحکام پر مرکوز ہےچین کے ساتھ تعلقات پاکستان کی اولین ترجیح ہیں