کیا آپکو پتا ہے آج تک ایسا کوئی کیس سامنے نہیں آیا جس میں کسی اندھے شخص کو جن چمٹے ہوں یا جن اسے نظر آئے ہوں۔
کیا آپکو پتا ہے آج تک ایسا کوئی کیس سامنے نہیں آیا جس میں کسی اندھے شخص کو جن چمٹے ہوں یا جن اسے نظر آئے ہوں۔کیونکہ جن چمٹنا نامی بیماری درحقیقت ایک نفسیاتی بیماری ہے جسے شیزو/سکزو فرینیا کے نام سے جانا جاتا ہے. اور اس بیماری میں ہمارا دماغ کیمیکلز کے توازن کے بگاڑ کی وجہ سے ظاہری دنیا کے بارے میں غلط ادراک کرنا شروع ہوجاتا ہے اور مبہم خیالات ، غلط تصورات اور hallucinations پیدا کرنا شروع ہو جاتا ہے۔ لیکن اس غلط ادراک کے لئے ہمارے دماغ کے پاس دنیا کے بارے میں پہلے سے موجود ڈیٹا ہونا بہت ضروری ہے اور اندھے شخص کے پاس یہ ڈیٹا سرے سے موجود ہی نہیں ہوتا سو اس ڈیٹا کی کمی کی وجہ سے اندھے لوگوں کا دماغ دنیا کے بارے میں غلط تاثر preception نہیں قائم کر سکتا اور یوں اندھے لوگ شیزو/سکزو فرینیا یا پھر عرف عام جن چمٹنے سے بچ جاتے ہیں۔
ایسے میں سوال پیدا ہوتا ہے کہ schizophrenia یا پھر جن چمٹنا دراصل ہے کیا؟یہ وہ بیماری ہے جس میں انسان کو ایسی چیزیں دکھائی دیتی ہیں جو حقیقت میں وجود نہیں رکھتیں یہ چیزیں انسان سے باتیں کرتی ہیں اسے حکم دیتی ہیں اور کبھی کبھار اسکی بات مانتی بھی ہیں (اسے یہی لگتا ہے کہ میری بات مانی جا رہی ہے جبکہ حقیقت میں کچھ نہیں ہوتا)۔اسکا سب سے بڑا نقصان تو یہ ہے کہ انسان اپنے دماغ میں بننے والی شبیہات کے تابع ہو جاتا ہے اور اس مرض کو بیماری نہ سمجھنے والا اور اسکے گھر والے ایسے غیر منطقی اور غیر فطری کام کرنا شروع کر دیتے ہیں جو انکی بیماری ان سے کروانا چاہتی ہے،میڈیکل سائنس میں اس بیماری کا کسی حد تک علاج ممکن تو ہے لیکن بہت مشکل ہے
کیونکہ اس بیماری میں دو باتیں خاص ہیں ایک تو یہ کہ انسان اس سے مکمل طور پر کبھی بھی نکل نہیں پاتا یعنی آسان لفظوں میں کہا جائے کہ یہ بیماری ناقابل علاج ہے لیکن ڈاکٹر سالوں کی محنت سے شیزو/سکیزوفرنیا سے متاثرہ انسان کو اس قابل بنا دیتے ہیں کہ وہ حقیقی اور غیر حقیقی افعال میں تمیز کر سکے، اس بیماری کی دوسری خاص بات یہ ہے کہ اس کے کسی بھی مریض کا مرض بارے زاتی تجربہ و تجزیہ اسی بیماری کے شکار دوسرے تمام مریضوں سے مختلف ہوتا ہے اور یہ چیز اس کے علاج کو اور بھی مشکل بنا دیتی ہے کیونکہ ڈاکٹرز کو ہر مریض پر بیماری کے اثرات کا تعین کر کے ایک بالکل نئے طریقے سے ڈیل کرنا پڑتا ہے-
معروف ماہر معاشیات اور ریاضی دان جان نیش کو بھی اس بیماری کا سامنا کرنا پڑ گیا تھا۔ زمانہ طالب علمی میں وہ ایک ایسے شخص سے دوستی کرتے ہیں جو کہ نہایت ہی ذہین و فطین ہوتا ہے اور بعد میں وہ شائد ہاورڈ یونیورسٹی میں پروفیسر لگ جاتا ہے۔ ایسے میں جان کی اہلیہ اسے اس دوست سے ملوانے کا مطالبہ کرتی ہیں اور جان اسکو بلاتا ہے مگر اسکی اہلیہ کو وہ دوست نظر ہی نہیں آتا۔ جبکہ جان کو وہ اپنی بیٹی کیساتھ نظر آتا ہے۔ یہاں آکر جان نیش کی اہلیہ کو پتا چلتا ہے کہ وہ نارمل نہیں ہے یاد رہے جان نیش نے اپنے تصوراتی ایجنٹس کو بہت سے کوڈ توڑ کر دئیے جن کی مدد سے امریکہ نے انٹیلی جنس کی جنگیں جیتی تھی لیکن ان کے بارے بعد میں پتا چلا کہ وہ وجود ہی نہیں رکھتے تھے۔ جان نیش نے انہیں کئی سو خط بھی لکھے تھے جو کہ بعد میں لیٹر باکس میں ایسے ہی پڑے ملے تھے جان نیش اس بیماری سے تاعمر لڑتے رہے اور صحتیاب نا ہوسکے۔ابھی تک کی سٹڈیز کے مطابق جن چمٹنے کی بنیادی وجوہات میں جینیٹکس کا بھی بہت عمل دخل ہے مطلب یہ ایک ہی خاندان کے کئی افراد کو بھی ہو سکتی ہے اور نسل در نسل چل سکتی ہے۔
لیکن یہ عمل دخل اتنا زیادہ بھی نہیں ہے جبکہ اس بیماری سے چھٹکارہ پانا مکمل طور پہ ممکن نہیں اس بیماری کے علاج کے طور پہ مریض کو اس بات کا ادراک کرانا ضروری ہے کہ کیا چیز حقیقی ہے اور کیا نہیں۔ ورنہ مکمل طور پہ اس بیماری کا علاج ممکن نہیں۔اس بیماری کو کم وقت میں بہترین طریقے سے سمجھنے کے لیے سچے واقعہ پر مبنی فلم A Beautiful Mind سے شروع کریں (اسکے بعد TED talk پر اس اسے متاثرہ مریضوں کی گفتگو بھی سنیں) A beautiful mind ایک شاندار فلم ہے جسے چار آسکر ایوارڈ ملے جبکہ چار اکیڈمی ایوارڈز میں نامزد ہوئی اسکے علاوہ 4 گولڈن گلوب سمیت کئی درجن ایوارڈ جیتنے والی یہ فلم اس مشکل موضوع پر سب سے عمدہ فلم سمجھی جاتی ہے-