رپوٹ دعا نیوز عبدالعزیز شیخ گٹکا مٹیریل سپلائی کرنے کی کوشش ناکام 2 گٹکا مٹیریل سپلائر ملزمان گرفتار، مقدمہ درج 300 کلو گٹکا مٹیریل، 270 پیکٹ گٹکا ماوا اور 1 سوئفٹ کار برآمد
رپوٹ دعا نیوز عبدالعزیز شیخ
گٹکا مٹیریل سپلائی کرنے کی کوشش ناکام
2 گٹکا مٹیریل سپلائر ملزمان گرفتار، مقدمہ درج
300 کلو گٹکا مٹیریل، 270 پیکٹ گٹکا ماوا اور 1 سوئفٹ کار برآمد
آئی جی پی سندھ غلام نبی میمن اور ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج طارق رزاق دہاریجو کی ہدایات کی روشنی میں ایس ایس پی ٹھٹہ ڈاکٹر محمد عمران خان کے احکامات پر ٹھٹہ پولیس کا منشیات، جرائم پیشہ عناصر، عادی مجرمان، گٹکا، مین پڑی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
ایس ایس پی ٹھٹہ کے احکامات پر ایس ایچ او تھانہ ساکرو انسپیکٹر عطر علی چنہ بمعہ اسٹاف نے دوران سنیپ چیکنگ ساکرو تا غلام اللہ روڈ پر مشکوک سوئفٹ کار نمبر BAE-467 کو پولیس نے ناکہ بندی کرکے روکنے کی کوشش کی تو پولیس کو دیکھ کر ملزمان نے رکنے کی بجائے گاڑی بھگانے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں اوور اسپیڈ اور غفلت سے ڈرائیونگ کرنے کی وجہ سے آفندی فارم کے قریب گاڑی کا ایکسیڈنٹ ہوگیا پولیس نے گاڑی کو تحویل میں لیکر 2 ملزمان شیر علی ولد نصر اللہ شاعر اور ممتاز ولد گل حسن ڈولو کو گرفتار کرلیا
دوران چیکنگ پولیس نے گاڑی سے 300 کلو گٹکا مٹیریل اور 270 پیکٹ گٹکا ماوا برآمد کرلیا
ملزمان کے خلاف تھانہ ساکرو پر قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے گٹکا ائیکٹ کے تحت مقدمہ درج کردیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے