معجز فاؤنڈیشن کے زیراہتمام پی پی اے ایف کے مالی تعاون سے ضلع بہاولنگر کی سیلاب سے متاثرہ یونین کونسلز میں 2 فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد۔
معجز فاؤنڈیشن کے زیراہتمام پی پی اے ایف کے مالی تعاون سے ضلع بہاولنگر کی سیلاب سے متاثرہ یونین کونسلز میں 2 فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد۔
پی پی اے ایف کے مالی تعاون سے تقریبا 500 مرد و خواتین کا مفت طبی معائنہ اور ادویات فراہم کی گٸیں۔
معجز فاؤنڈیشن نے سماجی سہولیات کی بحالی اور استعداد کار برائے موسمیاتی تغیرات کا پراجیکٹ کے تحت پی پی اے ایف کے مالی تعاون سے 2 فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد 12 اور 13 فروری کو کیا۔ ضلع بہاولنگر میں سیلاب سے متاثرہ یونین کونسل شعلی غربی اور مہتہ جھیڈو سے تقریبا 500 لوگوں کو مفت صحت کی خدمات فراہم کی گئیں۔ دونوں یونین کونسل کے گاؤں چندرانی اور بستی قاضیاں کے مرد، خواتین اور بچوں نے میڈیکل کیمپس میں اپنا معائنہ کرایا اور مفت ادویات حاصل کیں۔ اس موقع پر معجز فاؤنڈیشن کے پراجیکٹ کوآرڈینٹر ملک محمد رضوان ریحان نے بتایا کہ مفت میڈیکل کیمپوں کا مقصد کمیونٹیز کی فوری صحت کی دیکھ بھال کی ضروریات کو پورا کرنا، انہیں میڈیکل چیک اپ اور مفت ادویات فراہم کرنا ہے۔ طبی ٹیموں نے، سیلاب سے متاثر ہونے والی افراد جو کہ مختلف بیماریوں کا شکار ہو چکے ہیں ان کا علاج کیا، جن میں پانی سے پیدا ہونے والی بیماریاں، سانس کے مسائل اور جلد کے انفیکشن شامل ہیں۔ سیلاب کے نتیجے میں بنیادی ڈھانچے کی تباہی کی وجہ سے بہت سے رہائشیوں کو صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات تک محدود رسائی حاصل تھی، جس سے یہ کیمپ متاثرہ آبادی کے لیے بہت مفید ثابت ہورہے ہیں۔ معجزفاؤنڈیشن پی پی اے ایف کے تعاون سے سیلاب سے متاثرہ کمیونٹیز کو بااختیار بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ ان کمزور آبادیوں کی صحت کی دیکھ بھال کی فوری ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ہم اگست 2025 تک سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مفت طبی خدمات کی فراہمی جاری رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔