62

میلسی (بیو رو چیف ) پیف سکولز کے بارے میں شجاع آباد کے ایم پی اے ایاز بودلہ کا بیان قابل مذمت ہے۔ حاجی شہزاد ستار خان تحصیل صدر ، پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن تحصیل میلسی۔

میلسی (بیو رو چیف )
پیف سکولز کے بارے میں شجاع آباد کے ایم پی اے ایاز بودلہ کا بیان قابل مذمت ہے۔ حاجی شہزاد ستار خان تحصیل صدر ، پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن تحصیل میلسی۔

تحصیل صدر پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن تحصیل میلسی حاجی شہزاد ستار خان ، سینیئر نائب صدر راؤ محمد ریاض و دیگر عہدیداران نے ایم پی اے ایاز بودلہ کے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں پیف سکولز کو شعبہ تعلیم کی بربادی کا ذمہ دار قرار دینے پر شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے اس موقع پر پی ایس اے تحصیل صدر حاجی شہزاد ستار خان نے کہا کہ تقریبا ساڑھے سات ہزار کے قریب پیف پارٹنرز سکولز صوبہ پنجاب میں 27 لاکھ کے قریب غریب بچوں کو مفت اعلی معیارکی تعلیم دے رہے ہیں حالیہ میٹرک کے سالانہ امتحان میں بھی پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن لاہور کے طلبہ و طالبات نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔ جنہوں نے ڈی جی خان بورڈ میں اول پوزیشن اور دو تھرڈ پوزیشن حاصل کی اور اسی طرح سرگودھا بورڈ میں تھرڈ اور ساہیوال بورڈ میں سیکنڈ پوزیشنیں حاصل کی ہیں ۔ ایاز بودلا کا صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں بیان قابل مذمت ہے ایاز بودلہ فوری طور پر اپنا بیان واپس لیں اور پیف سکولز مالکان پیف سکول اساتزہ اور پیف سکولز میں زیر تعلیم بچوں سے بھی معافی مانگیں۔ کیا ایاز بودلا کو معلوم نہیں کہ سابقہ مراد راس کے دور میں تعلیم کا بٹھہ بٹھا دیا گیا تھا۔ موجودہ وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے امتحانی مراکز میں نقل کاری کا خاتمہ کیا جو ایک مافیا کی شکل اختیار کر چکی تھی اور ہمہ وقت پنجاب میں تعلیم کا معیار بڑھانے میں دن رات کوشاں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں