November 16, 2026

قصور ضلعی انتظامیہ قصور کی جانب سے(پنجاب انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی) PERA میں انفورسمنٹ آفیسر (BPS-14)کی بھرتی کیلئے امیدواروں کی جسمانی پیمائش گورنمنٹ ہائی سکول گنڈا سنگھ والا اور دوڑ

IMG-20250215-WA0205

قصور ضلعی انتظامیہ قصور کی جانب سے(پنجاب انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی) PERA میں انفورسمنٹ آفیسر (BPS-14)کی بھرتی کیلئے امیدواروں کی جسمانی پیمائش گورنمنٹ ہائی سکول گنڈا سنگھ والا اور دوڑ کافیروز پور روڈ پر انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر قصور کیپٹن ریٹائرڈ اورنگزیب حیدر خان نے بھرتی کے عمل کی خود نگرانی کی جبکہ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد عیسیٰ خاں سکھیرا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو لاہور ڈویژن حامد محمود ملہی‘ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عمر اویس، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ مرتضی ملک،اسسٹنٹ کمشنرز قصور عطیہ عنایت مدنی، پتوکی ڈاکٹر مکرم سلطان،کوٹ رادھا کشن ڈاکٹر محمد انس سعید، سسٹم نیٹ ورک ایڈمنسٹریٹر قذافی اسلم، سول ڈیفنس آفیسر سیف اللہ سمیت پاک آرمی، پولیس،ایجوکیشن،ریسکیو1122اور متعلقہ محکموں کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔پنجاب انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی میں انفورسمنٹ آفیسر زکی بھرتی کیلئے خواہش مند امیدواران کیلئے شفاف ترین طریقہ کار اختیار کیا گیا۔ مرد امیدواران کو9منٹ جبکہ خواتین امیدوارن کو 14منٹ میں ایک میل کا فاصلہ طے کرنا تھا۔کل 377 امیدواروں نے دوڑ میں حصہ لیا جن میں 302مرد جبکہ 75خواتین شامل تھیں ان میں سے 342امیدواران پاس ہوئے۔ پاس ہونے والے امیدواران میں 273مرد جبکہ 69خواتین تھیں۔ اس کے بعد فیزیکل ٹیسٹ میں 233امیدواران پاس ہوئے جن میں سے 190مرد جبکہ 43خواتین تھیں۔ بھرتی مراکز کے اندر اور رننگ ٹریک کے اطراف میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے۔امیدوران کو بائیو میٹرک کے بعدبھرتی سنٹر میں داخل ہونے دیا گیا جبکہ غیرمتعلقہ افراد کو داخلے کی اجازت نہ تھی۔اس موقع پر امیدواروں کے شناختی کارڈ سمیت ضروری کاغذات کی جانچ پڑتال بھی کی گئی۔ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے امیدواران کو پینے کے صاف پانی، فرسٹ ایڈ، بیٹھنے کیلئے کرسیوں، ہیلتھ/نادراڈیسک اور دیگر سہولیات کا انتظام کیا گیا تھا۔ڈپٹی کمشنر قصور کیپٹن ریٹائرڈ اورنگزیب حیدر خان کا کہنا ہے کہ بھرتی کے عمل کو شفاف بنانے کیلئے ہر امیدوار کی ویڈیوز بنانے کیساتھ ڈراون سے ریکارڈنگ بھی کی گئی۔حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں بھرتی کا عمل شفاف ترین بنایا گیا ہے،پیرا کے منتخب افراد ضلع میں ناجائز منافع خوری،تجاوزات کے خاتمے،سرکاری اراضی کے تحفظ کیلئے فرائض انجام دینگے۔