عمرکوٹ (بیورورپورٹ /ڈاکٹر ایم لال واگھانی) معاشرے میں تبدیلی صرف تعلیم کے ذریعے ہی ممکن ہے ۔حکومت سندھ و صوبائی وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ کے تعلیم کی بہتری کے لیے کیے گئے اقدامات انقلابی اور قابل تعریف ہیں ۔
عمرکوٹ (بیورورپورٹ /ڈاکٹر ایم لال واگھانی) معاشرے میں تبدیلی صرف تعلیم کے ذریعے ہی ممکن ہے ۔حکومت سندھ و صوبائی وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ کے تعلیم کی بہتری کے لیے کیے گئے اقدامات انقلابی اور قابل تعریف ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار وائس چیئرمین ضلع کونسل عمرکوٹ میاں پیر محمد خالد حسین ولہاری نے ڈھورونارو میں معروف تعلیمی ادارے اسکائی کمپیوٹر سینٹر کے دس (10)سال مکمل ہونے کی خوشی میں سینٹر کے چیف ایگزیکٹو مولاڈنو آریسر و خالد آریسر کی جانب سے منعقدہ پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ میاں پیر محمد خالد حسین ولہاری نے مزید کہاکہ موجودہ دور جدید ٹیکنالوجی کا ہے ۔ ہم نے اگر جدید ٹیکنالوجی وتعلیم پر توجہ نہیں دی ۔ تو ہم دنیا میں بہت پیچھے رہ جائیں گے ۔ دنیا کے جدید چیلنجز کا مقابلہ صرف تعلیم کے موثر ہتھیار سے ہی ممکن ہے ۔ انہوں نے مولاڈنو آریسر و خالد آریسر کو سینٹر کے کامیابی سے دس سال مکمل ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔ میاں پیر محمد خالد حسین ولہاری نے کہاکہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ اس سینٹر کے نوجوان شاگردوں نے کامیابی سے اپنے کورسز کرکے معاشرے میں اپنا مقام بنارہے ہیں ۔ اور باعزت روزگار کررہے ہیں ۔ تقریب سے سابق انچارج رورل ہیلتھ سینٹر سینیئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر تارا چند سونی ، غلام حسین آریسر ، عبد اللطیف کوری ، مولانا ایازآریسر ، گھنشام شام ، خالد آریسر ودیگر نے خطاب کیا ۔ اس موقع پر اسکائی کمپیوٹر سینٹر کے دس سال مکمل ہونے اور شاعر جی این سموں کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا ۔ اس موقع پر میاں پیر محمد خالد حسین ولہاری ، ڈاکٹر تارا چند سونی ، غلام حسین آریسر ، عبد اللطیف کوری ، گھنشام شام ، فقیر محمد سومار منگریو ، تاراچند ایس بانر ، عارف قریشی ، برھان سومرو ، ودیگر نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کیے ۔ خالد آریسر نے آئے ہوئے معزز مہمانوں و صحافیوں کو سندھ کا روایتی تحفہ اجرک پیش کیا ۔