سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی )روہڑی گردنواح میں شب برات مذہبی عقیدت احترام کے ساتھ منائی گئی مساجد اور گھروں پر چراغاں مذکر اذکار نعت خوانی شب بیداری کی محافل نماز ابابیل صلوت تسبیح کا اہتمام کیا گیا
سکھر بیورو چیف
سید نصیر حسین زیدی
)روہڑی گردنواح میں شب برات مذہبی عقیدت احترام کے ساتھ منائی گئی مساجد اور گھروں پر چراغاں مذکر اذکار نعت خوانی شب بیداری کی محافل نماز ابابیل صلوت تسبیح کا اہتمام کیا گیا اس ضمن میں علیواہن کی جامع مسجد قادری میں شب بیدای کے جلسے سے مسجد ہذا کے خطیب و امام مولانا حامد رضا حسینی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شب برات گناہوں سے نجات بڑی برکتوں رحمتوں والی رات ہے اس میں زندگی موت رزق روزی صحتیابی بیماری کے فیصلے ہوتے ہیں ہمیں اس رات میں زیادہ سے زیادہ عبادات کرکے اللہ پاک سے دنیا و آخرت میں خیرو برکت اور مغفرت مانگنی چاہیے اللہ پاک اس رات کی برکت سے مانگنے والوں کی جھولیاں بھر دیتے ہیں قبل ازیں محفل نعت ذکر اذکار کی محفل کے بعد قافلے نے مقامی قبرستان جاکر مسلمانوں کی بخشش مغفرت کے لئے دعائیں مانگی بعد ازاں صلوت تسبیح کی نماز ادا کی گئی دریں اثنا روہڑی کے نواحی علاقوں نیویارڈ لوکوشیڈ علیواہن کندھرا صالح پٹ پٹنی سیمنٹ فیکٹری سمیت دیگر علاقوں میں شب برات کے سلسلہ میں مساجد اور گھروں پر چراغاں کرکے محافل منعقد کی گئیں اس موقع ملک کی ترقی استحکام خوشحالی فلسطین کے مسلمانوں کی اسرائیلی مظالم سے آزادی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں ۔
فوٹوکیپشن
روہڑی۔علیواہن کی جامع قادری مسجد میں شب برات کے جلسے سے مولانا حامد رضا حیسنی خطاب کر رہے ہیں