پاکستان مرکزی مسلم لیگ سکھرکے زیر اہتمام حقوق ہاری مارچ کسانوں کے مسائل پر حکومتی بے حسی کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے شدید احتجاج
پاکستان مرکزی مسلم لیگ سکھرکے زیر اہتمام حقوق ہاری مارچ کسانوں کے مسائل پر حکومتی بے حسی کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے شدید احتجاج
سکھر سے خبر دے رھے ھمارے بیورو چیف سید ۔نصیر حسین زیدی
پاکستان مرکزی مسلم لیگ سکھرکے زیر اہتمام کسانوں کے حقوق کے لیے “حقوق ہاری مارچ” کائ کامیاب انعقاد کیا گیا، جس میں کسانوں، زمینداروں اور ہاریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مارچ کا مقصد حکومت کی زرعی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کرنا اور کسانوں کو درپیش مسائل کو اجاگر کرنا تھا۔مارچ کے دوران شرکاء نے نعرے بازی کرتے ہوئے زرعی ٹیکسز کے خاتمے، کھاد اور بیج کی قیمتوں میں کمی، پانی کی منصفانہ تقسیم، اور کسانوں کے دیگر بنیادی حقوق کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔ کسان رہنماؤں نے کہا کہ حکومت کی ناقص زرعی پالیسیوں کی وجہ سے کسان بدحال ہو رہے ہیں، جس سے زراعت اور معیشت کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے.پاکستان مرکزی مسلم لیگ سکھر کے ضلعی جنرل سیکرٹری خطیب اللہ شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ “حکومت کسانوں کو نظر انداز کر رہی ہے، جس کی وجہ سے زرعی معیشت زوال پذیر ہے۔ اگر کسانوں کو ان کے حقوق نہ دیے گئے تو ہم احتجاج کا دائرہ کار وسیع کر دیں گے۔ڈویژنل صدر محمد اشرف نے اپنے خطاب میں کہا کہ “کسان ملکی معیشت کا اہم ستون ہیں، لیکن بدقسمتی سے انہیں مسلسل نظرانداز کیا جا رہا ہے۔ ہم کسانوں کے حقوق کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کریں گے۔مارچ کے دوران ایک قرارداد بھی منظور کی گئی، جس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ فوری طور پر زرعی ٹیکسز ختم کرے، کھاد اور دیگر زرعی اشیاء پر سبسڈی دے، اور کسانوں کو ان کا جائز حق دیا جائ