اوکاڑہ،،، جاوید راہی اوکاڑہ۔ کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید، ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ ڈاکٹر احمد عثمان جاوید اور ڈویژنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر محمد ارشاد الحق
اوکاڑہ،،، جاوید راہی
اوکاڑہ۔ کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید، ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ ڈاکٹر احمد عثمان جاوید اور ڈویژنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر محمد ارشاد الحق نے سنٹرل اسٹیشن کے وزٹ کے دوران سی ایم انٹرن شپ پروگرام کے انٹرنیز اور ریسکیو 1122 کے زیر اہتمام قائم کردہ ضلع بھر میں کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیمز کی کارکردگی کا جائزہ لیا، سنٹرل اسٹیشن آمد پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجنئیر احتشام نے کمشنر ساہیوال ڈویژن، ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ اور ڈویژنل ایمرجنسی آفیسر کا استقبال کیا اور ریسکیو کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی، ڈویژنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر محمد ارشاد الحق نے کمشنر ساہیوال ڈویژن کو سی ایم انٹرن شپ پروگرام اور کیمونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیمز کے حوالے سے بریفننگ دی۔ کمشنر ساہیوال نے اوکاڑہ کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کا معائنہ بھی کیا اور شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ خوش قسمت ہیں کہ ریسکیو 1122 جیسے ایک بہترین ادارے میں انٹرینیز اور رضاکار کے طور پر چنے گئے ہیں اور ایمرجنسی صورتحال میں لوگوں کی بروقت مدد کرتے ہوئے جان و مال بچانے کا فرض سر انجام دے رہے ہیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ آپ لوگوں کو چاہیئے کہ اپنے گلی محلوں میں آگاہی مہم چلائیں تاکہ روزمرہ زندگی میں ہونے والے حادثات میں کمی کی جا سکے اور حادثات کی صورتحال میں کسی طرح فوری مدد فراہم کرنے کے ٹیکنکیس کے بارے میں ٹریننگ سیشن کروائیں تاکہ محفوظ معاشرے کے قیام میں ریسکیو کا ساتھ دیا جا سکے، اس موقع پر کمشنر ساہیوال نے انٹرینیز اور کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیمز سے ریسکیو ٹریننگ کے دوران سیکھائی جانے والی مختلف ٹیکنیکس کے حوالے سے سوالات بھی پوچھے۔ بعد ازاں انٹرینیز اور رضاکاروں نے سی پی آر، بیلڈنگ کنٹرول، آگ پر قابو پانے اور پانی سے متاثرہ شخص کو نکالنے کا عملی مظاہرہ بھی کیا۔