November 17, 2026

ہارون آباد*(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے تجاوزات کے خلاف آپریشن کے تحت فقیروالی میں بھی کریک ڈاؤن شروع گورنمنٹ کی حدود میں واقع تجاوزات کو مسمار کیا جانے لگا. دیگر شہروں کی طرح فقیروالی میں بھی تجاوزات کے خلاف آپریشن

20250212_140702

ہارون آباد*(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے تجاوزات کے خلاف آپریشن کے تحت فقیروالی میں بھی کریک ڈاؤن شروع گورنمنٹ کی حدود میں واقع تجاوزات کو مسمار کیا جانے لگا. دیگر شہروں کی طرح فقیروالی میں بھی تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کر دیا گیا ہے آپریشن سی او بلدیہ فقیرالی ارشد محمود تتلہ اور انچارج مدثر گجر کی زیر نگرانی میں فقیرالی ہائی وے روڈ،پرانا بازار، فیصل بازار، صدر بازار سے تمام تجاوزات ہٹانے کا تیزی سے کام جاری ہیوی مشینری کی مدد سے تمام بازار کھلے کر دئیے گئے مدثر گجر کا کہنا تھا کہ دوکاندار اپنا سامان اپنی دکان کی حدود میں رکھیں جو دکاندار خلاف ورزی کرے گا اس کا سامان ضبط کر لیا جائے گا ڈپٹی کمشنر بہاولنگر ذوالفقار احمد بھون اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر تجاوزات کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں فقیروالی میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا ۔ دکانوں کے آگے تعمیر پختہ تھڑے مسمار اور عارضی رکاوٹیں ہٹا کر سامان کو ضبط کیا گیا۔جس سے سڑکیں اور چوراہے کشادہ ہو گئے عوام نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کو بھرپور سراہا۔اس موقع پرضلع کونسل سی او ارشد محمود تتلہ کی ہدایت پر ٹاون کمیٹی فقیروالی کے ملازمین بھی موجود تھے