November 17, 2026

سکھر( بیورو چیف دعا آن لائن نیوز سیدضیاءالرحمٰن ) ڈپٹی کمشنر سکھر ڈاکٹر ایم بی راجہ دھاریجو کی زیر صدارت گزشتہ انسداد پولیو مہم کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے سلسلے میں اہم اجلاس

20250214_152222

سکھر( بیورو چیف دعا آن لائن نیوز سیدضیاءالرحمٰن )
ڈپٹی کمشنر سکھر ڈاکٹر ایم بی راجہ دھاریجو کی زیر صدارت گزشتہ انسداد پولیو مہم کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے سلسلے میں اہم اجلاس
ڈپٹی کمشنر سکھر کی جانب سے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے بار بار انکار کرنے والے والدین کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کرنے والے والدین کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں کی جائے گی، قانون کے مطابق کارروائی کر کے انہیں جیل بھیجا جائے گا۔ ڈی سی سکھر
مہم کے دوران زیرو ڈوز کوریج بہت کم کیوں رہی؟ ڈی سی محکمہ صحت کے افسران سےباز پرس
جن یونین کونسلز میں کوریج کم رہی ہے، وہاں آج سے کام شروع کیا جائے گا۔ ڈی سی ڈاکٹر ایم بی راجہ دھاریجو کی ہدایت
روٹین امیونائزیشن پر زیادہ فوکس کیا جائے۔ ڈی سی سکھر

اس مہم کے دوران 100 فیصد ٹارگٹ کو کور کیا گیا ہے۔
سیکیورٹی کے حوالے سے کوئی ناخوشگوار واقعہ رپورٹ نہیں ہوا۔ ڈاکٹر فرید
مہم کے دوران 10 ریفیوزل کیسز سامنے آئے، جن میں سے 8 ریفیوزل طبی بنیادوں پر ہیں۔ بریفنگ
پہلے مہم کے دوران کم کارکردگی دکھانے والے یونین کونسلز روہڑی، بیراج کالونی اور درگاہ قاضی بابا کی کارکردگی اس مہم میں کافی بہتر رہی ہے۔ بریفنگ
مہم کے دوران حیدرآباد اور کراچی کے مہمان بچوں کا بڑا حصہ کور کیا گیا۔ بریفنگ
اجلاس میں ڈی ایچ او سکھر ڈاکٹر یاسر گبول، ڈبلیو ایچ او کے ڈاکٹر نور احمد سومرو اور ڈاکٹر ریمہ، ڈسٹرکٹ منیجر سرسو نسرین نوناری، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر سکھر عبدالرشید سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔