76

این او سی منسوخی کی درخواست پر مکمل سماعت۔۔!!!!

این او سی منسوخی کی درخواست پر مکمل سماعت۔۔!!!!

“‏محرم کی آج پہلی تاریخ ہے۔۔ ہمارا جلسہ دو دن پہلے تھا۔۔ لیکن اسلام آباد انتظامیہ نے ہمارے جلسے کا این او سی معطل کر دیا”۔
شعیب شاہین

“‏آپ نے کمشنر کا آرڈر چیلنج کیا ہے۔۔؟؟؟ آپ کو تو کمشنر کا آرڈر چیلنج کرنا ہوگا”۔
جسٹس بابر ستار

“ہم چاہتے ہیں انہیں سزا تو دیں۔۔ عدالتی حکم پر عملدرآمد نہیں کیا۔۔ کمشنر کا آرڈر بھی چیلنج کردیں گے”۔
شعیب شاہین

“اس کی قانونی حیثیت طے ہوگی تو بات آگے چلے گی”۔
جسٹس بابر ستار

“چیف کمشنر اسلام آباد نے کِس قانون کے تحت پی ٹی آئی کا جلسہ معطل کرنے کا آرڈر کیا”۔۔؟؟؟
جسٹس بابر ستار

“‏این او کینسل ڈی سی نے نہیں کیا۔۔ بلکہ کمشنر نے کیا۔۔ آپ دوبارہ سے رٹ پٹیشن دائر کریں”۔
جسٹس بابر ستار

“ہم چیف کمشنر کی جانب سے این او سی معطلی کے حکم کو چیلنج کرینگے”۔
شعیب شاہین

“آپ چیف کمشنر والا آرڈر چیلنج کریں پھر دیکھیں گے”۔
بابر ستار

“ہم پھر آج ہی رٹ پٹیشن دائر کرینگے۔۔ یہ لوگ بدنیتی کر رہے ہیں۔۔ اور ہمیں بھی کچھ نہیں کرنے دے رہے”۔
شعیب شاہین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں