November 16, 2026

عمرکوٹ (رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف): ڈسٹرکٹ ویجیلیس کمیٹی برائے بانڈڈ لیبر اور ڈسٹرکٹ ویجیلیس کمیٹی برائے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ کا اجلاس ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ نوید الرحمان لاڑک کی صدارت میں ڈپٹی کمشنر آفس

IMG-20250213-WA0274

عمرکوٹ (رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف):
ڈسٹرکٹ ویجیلیس کمیٹی برائے بانڈڈ لیبر اور ڈسٹرکٹ ویجیلیس کمیٹی برائے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ کا اجلاس ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ نوید الرحمان لاڑک کی صدارت میں ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر اجلاس میں چیئرمین ضلع کونسل عمرکوٹ حاجی محمد بقا پلی، اسسٹنٹ کمشنر عمرکوٹ رجب علی سٹھیو، اسسٹنٹ کمشنر کنری محمد خان، اسسٹنٹ کمشنر پتھورو و سامارو سنجے کمار ترکیو، ڈپٹی ڈائریکٹر ویمن ڈویلپمنٹ طارق وحید، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت ایاز کاچھیلو، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عمرکوٹ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات عمرکوٹ وکرم کمار، بانڈڈ لیبر ڈیسک عمرکوٹ کے انچارج انسپکٹر سندھ پولیس ممتاز ببر، سب انسپکٹر ایف آئی اے پریم سنگھ، محکمہ اطلاعات، لیبر انسپکٹر عمرکوٹ گلزار احمد، سماجی تنظیم سامی فاؤنڈیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر غلام مصطفی کھوسو، ایڈوکیٹ لیاقت علی سھتو، اور میڈیا کے نمائندے ممتاز آریسر سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ نوید الرحمان لاڑک نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جبری مشقت ایک قانونی اور مذہبی جرم ہے، اس لیے اسے روکنے کے لیے ڈسٹرکٹ ویجیلیس کمیٹی کو مزید فعال بنایا جائے۔ اس موقع پر انہوں نے لیبر انسپکٹر گلزار احمد کو سختی سے ہدایت دی کہ عمرکوٹ ضلع کے 72 اینٹوں کے بھٹوں کو فیکٹری ایکٹ کے تحت 15 دن کے اندر رجسٹرڈ کیا جائے اور اس کی رپورٹ فراہم کی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام بھٹوں پر کام کرنے والے مزدوروں کو رجسٹرڈ کرکے انہیں سی سی کارڈ جاری کیے جائیں۔ انہوں نے یہ بھی ہدایت دی کہ ایس ایس پی آفس عمرکوٹ میں اینٹی ہیومن ٹریفکنگ اینڈ بانڈڈ لیبر یونٹ قائم کرکے اسے مکمل طور پر فعال بنایا جائے۔ اگر کوئی کیس رپورٹ ہو تو فوری طور پر اس ڈیسک کو اطلاع دی جائے تاکہ فوری قانونی کارروائی کی جا سکے۔ اس موقع پر انہوں نے ڈسٹرکٹ ویجیلیس کمیٹی برائے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ کے ممبران کو ہدایت کی کہ مزدوروں کی اسمگلنگ یا انہیں ان کی مرضی کے بغیر ورغلا کر بیرون ملک بھیجنا ایک قانونی اور مذہبی جرم ہے۔ اس جرم کو روکنے کے لیے تمام ممبران اپنی ذمہ داری نبھائیں اور اگر کوئی معلومات ہوں تو اسے کمیٹی کے فورم پر پیش کریں۔ اجلاس میں انسپکٹر ایف آئی اے نے بتایا کہ اب تک میرپورخاص ریجن میں اینٹی ہیومن ٹریفکنگ کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ نے ہدایت کی کہ ان کمیٹیوں کا اجلاس ہر ماہ منعقد کیا جائے اور اجلاس میں کیے گئے فیصلوں پر مکمل عملدرآمد کرایا جائے۔