November 16, 2026

عمرکوٹ (رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف)عدالتی حکم پر پولیس کا اینٹوں کے بھٹے پر چھاپہ مبینہ طورپرقید خواتین بچوں سمیت 27محنت کش بازیاب،عدالت نے بازیاب ہونیوالے محنت کشوں کو مرضی کی زندگی گزارنے کا حکم دیدیا۔

IMG-20250213-WA0273

تفصیلات کے مطابق سیشن جج عمرکوٹ کے حکم پر پتھوروپولیس نے بچاؤبند اسٹاپ کے قریب دیوان مالہی کے اینٹوں کے بھٹے پر اچانک چھاپہ مارکرخواتین اوربچوں سمیت 27محنت کشوں کو بازیاب کرالیا ہے،بازب ہونیوالے محنت کشوں میں منیر اوڈ،دلبر اوڈ،ڈانجی، شانتی و دیگر شامل ہیں سیشن جج عمرکوٹ کی عدالت میں سنتوش کمار نامی محنت کش نے درخواست دائر کی تھی اور بھٹہ مالک ان سے جبری مشقت لینے کا الزام عائد کیا تھاتاہم پولیس نے بازیاب ہونیوالے محنت کشوں کو عدالت میں پیش کردیاہے اورعدالت نے انکومرضی زندگی گزارنے کا حکم دے دیاہے۔