اوکاڑہ،،، جاوید راہی دیپالپور ۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری فرزانہ انور بلوچ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے پڑھا لکھا پنجاب کہ ویژن کے تحت حکومت پنجاب کی جانب سے دیے گئے ٹارگٹ کے حصول
اوکاڑہ،،، جاوید راہی
دیپالپور ۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری فرزانہ انور بلوچ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے پڑھا لکھا پنجاب کہ ویژن کے تحت حکومت پنجاب کی جانب سے دیے گئے ٹارگٹ کے حصول کے لیے بچوں کی انرولمنٹ کا عمل تسلسل سے جاری رکھا جائے اور اس سلسلہ میں سرکاری سکولوں کے اساتذہ ذاتی طور پر دلچسپی لیتے ہوئے والدین کو قائل کریں تاکہ سکولوں میں زیادہ سے زیادہ بچوں کا داخلہ کر کے وزیراعلیٰ پنجاب کہ خواب کو عملی جامہ پہنایا جا سکے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول اسلام نگر حویلی لکھا میں بچوں کی انرولمنٹ کا جائزہ لیتے ہوئے کیا، سکول پرنسپل نے بچوں کی انرولمنٹ کے سلسلہ میں تفصیلی طور پر بریفنگ دی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی زیادہ سے زیادہ انرولمنٹ کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں اور سکولوں میں نئے داخل ہونے والے بچوں کو خصوصی توجہ دی جائے تاکہ بچوں کی انرولمنٹ کے رجحان میں اضافہ ہو، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری فرزانہ نے انرولمنٹ پروگرام کے تحت سکول میں نئے داخل ہونے والے بچوں کو فری کتابیں اور سکول بیگز بھی دیے۔