سکھر( بیورو چیف دعاآن لائن نیوز سیدضیاءالرحمٰن ) سکھر یونین آف جرنلسٹس (ایس یو جے) نے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی کال پر سکھر پریس کلب کے سامنے دوسرے روز بھی بھوک ہڑتالی کیمپ جاری رکھی، بھوک ہڑتالی
سکھر( بیورو چیف دعاآن لائن نیوز سیدضیاءالرحمٰن )
سکھر یونین آف جرنلسٹس (ایس یو جے) نے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی کال پر سکھر پریس کلب کے سامنے دوسرے روز بھی بھوک ہڑتالی کیمپ جاری رکھی، بھوک ہڑتالی کیمپ میں خصوصی طور پر پی ایف یو جے کے سیکریٹری فنانس لالا اسد پٹھان نے شرکت کی جبکہ آل پاکستان سمال انڈسٹری اینڈ کاٹیجز کے بانی حاجی ہارون میمن، سکھر یونین آف جرنلسٹس کے قائم مقام صدر خالد بھانھبن، جنرل سیکریٹری جاوید جتوئی، ایس پی سی کے صدر آصف ظہیر لودھی، نائب صدر شہزاد تابانی، خازن شہباز خان پٹھان،ایس یو جے کے نائب صدر ریاض راجپوت، خازن کامران شیخ، سندھ وومین جرنلسٹس کی صدر سحرش کھوکھر، جنرل سیکریٹری کرن مرزا، فوٹو جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے صدر جاوید گھنیو، جنرل سیکریٹری صلاح الدین سمیجو، سمیت سول سوسائٹی کے رہنما عبید اللہ بھٹو، ڈاکٹر سعید اعوان، ثناءاللہ مہر، جے یو آئی کے رہنما حافظ لیاقت، تنظیم آرائیاں کے چیف آرگنائزر یاسین آرائیں اور دیگر نے شرکت کی بھوک ہڑتال کیمپ میں پی ایف یو جے کے سیکریٹری فنانس لالا اسد پٹھان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ایف یو جے کی تاریخ جدوجہد کی تاریخ ہے پریس فریڈم کی تحریک شروع ہوچکی ہے ۔ پی ایف یو جے نے آزادی اظہار کیلئے کوڑے کھائے خود گرفتاریاں پیش کی ہیں آج بھی پورے عزم کے ساتھ ہم میدان میں ہیں پیکا کالا قانون ہے جسے ہم کسی طور قبول نہیں کرتے ہماری جدوجہد ہر صورت جاری رہے گی تحریک ہم نے شروع کی ہے یہ تحریک منزل کے حصول تک جاری رہے گی حکومت نے عجلت میں پیکا قانون کو لاگو کیا ہے سیاسی جماعتیں اپوزیشن میں جب ہوتی ہیں تو وہ صحافیوں کے حقوق کی بات کرتی ہیں لیکن حکومت میں آنے کے بعد وہ اپنی پالیسی تبدیل کرلیتے ہیں حکومت کی میڈیا کے خلاف کالے قوانین کی مذمت کرتے ہیں کالے قانون پیکا کے تحت حکومت سوشل میڈیا پروٹیکشن اتھارٹی، سوشل میڈیا کمپلینٹ سیل ، سوشل میڈیا ٹرائبیونل اینڈ کمپلینٹ کونسل اور نیشنل سائبر کرائم کنٹرول ایجنسی قائم کر رہی ہے جس کے اندر تمام افراد حکومت نامزد کرے گی اور سپریم کورٹ میں اپیل سے قبل تک تین سال قید کی سزا بیس لاکھ جرمانے اور گرفتاری سمیت سب کام حکومت خود کرے گی لالا اسد پٹھان نے کہا کہ پاکستان میں قوانین کی کمی نہیں ہے، اور باشعور افراد ہمیشہ قانون کے مطابق نظام چلانے کی حمایت کرتے ہیں۔ تاہم، پیکا آرڈیننس ایکٹ میں ترامیم کرکے آزادیِ اظہار پر قدغن لگانے کی کوشش عوام کے لیے ناقابل قبول ہے،صحافی اور وکلاء رہنماؤں نے واضح کیا کہ ماضی میں بھی آمرانہ دورِ حکومت میں کالے قوانین کو تسلیم نہیں کیا گیا تھا۔ موجودہ جمہوری حکومت کے لبادے میں نافذ کیے گئے متنازعہ قوانین بھی کسی صورت تسلیم نہیں کیے جائیں گے۔ جب تک یہ قانون واپس نہیں لیا جاتا، احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا،آج دوسرے روز سکھر پریس کلب کے سامنے بھوک ہڑتال کی گئی، جو تین روز تک جاری رہے گی۔