بخدمت جناب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ عنوان: اووریٹ چارجنگ عام ریت ضلع اوکاڑہ
بخدمت جناب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عنوان: اووریٹ چارجنگ عام ریت ضلع اوکاڑہ
جناب عالی!
گزارش ہے کہ محکمہ معدنیات پنجاب کی جانب سے زون بنا کر نیلام کیے گئے ان زونز کو چوہدری عبداللہ طاہر سابقہ PTI ٹکٹ ہولڈر PP188/189 نے لے رکھے ہیں جو بنیادی طور پر ریت مافیہ ہے اور قبضہ گروپ بنا رکھا ہے جبکہ گورنمنٹ کی جانب سے ہر ضلع میں DC صاحبان نے فی سینکڑہ ریت کے ریٹ مقرر کیے ہوئے ہیں جس کے مطابق پنجاب کے تمام اضلاع میں تقریبا” 1800 روپے فی سینکڑہ ہے جبکہ ضلع اوکاڑہ میں چوہدری عبداللہ طاہر سابقہ PTI ٹکٹ ہولڈر PP188/189 مافیہ انتظامیہ سے ملی بھگت کرکے 2300 روپے فی سینکڑہ مقرر کروا رکھا ہے ایک دن کے قائم مقام DC حسن سنمپا ل نے یہ ریٹ مقرر کر رکھا ہے جو کہ کمشنر ساہیوال، DC اوکاڑہ و انتظامیہ کی ایما پر ہورہا ہے یہ مافیا کسی پرائیویٹ بندے یا ٹریکٹر ٹرالی کو ریت نہ بھرنے دیتے ہیں اور تمام کنٹرول اپنے پاس رکھا ہوا ہے مذکورہ مافیہ کرایہ مبلغ 24600 فی ٹرالی اور 1000 فٹ ڈمپر 74000 روپے میں فروخت کر ر ہے ہیں ۔اوکاڑٖہ زون 5 جو کہ 61199999، دیپالپور چورستہ میاں خاں زون جو کہ 32500000 جو کہ عبداللہ طاہر سابقہ PTI ٹکٹ ہولڈر PP188/189 کے نام پر ہیں ان زون پر خود اوو چارجنگ کرتاہے ۔اس بابت متعدد بار کمشنر ساہیوال ،DC اوکاڑہ کو اطلاع دی گئی جو اس معاملے میں خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں جبکہ ذونل دفتر معدنیات کے پاس نہ تو کوئی عملہ اور نہ ہی کوئی افسر دفتر بیٹھتا لہذا تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں و محکمہ معدنیات سے درخواست ہے کہ اس غیر قانونی اوور چارجنگ کو بند کروایا جائے اور بار بار محکہ کے قانون کی خلاف ورزی کرنے پر اس قبضہ مافیہ و ریت مافیہ کے ٹھیکے کینسل کیے جائیں۔ اور تمام عوام بالخصوص محکمہ کے قانون کا نفاذ یقینی بنایا جائے ۔
عرضے
سجاد ولد رحمت علی سکنہ 33/4L اوکاڑہ
کاپی برائے اطلاع: جناب وزیر اعلی پنجاب لاہور
جناب گورنر پنجاب لاہور
جناب چیف جسٹس پاکستان،اسلام آباد
جناب چیف سیکرٹری پنجاب لاہور
جناب ہوم سیکرٹری پنجاب لاہور
جناب DG اینٹی کرپشن پنجاب لاہور