November 16, 2026

*سابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف شہبازشریف کے ہرجانے کی درخواست قابل سماعت قرار،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چودھری محمد اقبال نے فیصلہ سناتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی درخواست کو قابل سماعت قرار دے دیا اور

20250212_140702

*سابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف شہبازشریف کے ہرجانے کی درخواست قابل سماعت قرار،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چودھری محمد اقبال نے فیصلہ سناتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی درخواست کو قابل سماعت قرار دے دیا اور درخواست گزار کے وکیل کو 20 فروری کو دلائل کیلئے طلب کر لیا۔دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے اعلیٰ عدالتوں کے فیصلے پیش کئے اور مؤقف اختیار کیا کہ ڈسٹرکٹ جج کو 10 ارب روپے کے ہرجانے کے دعوے کی سماعت کا اختیار نہیں کیونکہ وہ صرف 5 کروڑ روپے تک کے دعوے کی سماعت کر سکتا ہے۔وکیل نے مزید کہا کہ قانون کے مطابق ڈسٹرکٹ کورٹ کے دائرہ اختیار کی تشریح اعلیٰ عدالتوں نے کی ہے اور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ہی ڈسٹرکٹ کورٹ کو سماعت کیلئے نوٹیفائی کر سکتے ہیں۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ ڈسٹرکٹ جج کو اس ہتک عزت کیس پر سماعت سے روکا جائے اور دعوے کی سماعت کیلئے ڈسٹرکٹ کورٹ تشکیل دی جائے، عدالت نے تمام نکات سننے کے بعد وکیل کو مزید دلائل کیلئے 20 فروری کو طلب کر لیا ہے۔*