November 16, 2026

سکھر(بیورو چیف دعاآن لائن نیوز سیدضیاءالرحمٰن ) ڈی آئی جی سکھر کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیوں کے احکامات پر ضلع خیرپور میں ھنگورجا اور رسول

20250212_140702

سکھر(بیورو چیف دعاآن لائن نیوز سیدضیاءالرحمٰن )
ڈی آئی جی سکھر کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیوں کے احکامات پر ضلع خیرپور میں ھنگورجا اور رسول آباد پولیس نے انتہائی دلیری اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوران واردات بروقت دو جرائم پیشہ افراد کو موقع پر گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان سے اسلحہ اور چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد ۔دوران مقابلہ دو پولیس اہلکار زخمی انہیں فوری طور پر علاج کے لیے ہسپتال روانہ کر دیا گیا۔
ڈی آئی جی سکھر کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ کی طرف سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف انتہائی دلیری اور بہادری کا مظاہرہ کرنے پر ہنگورجا اور رسول آباد پولیس کے اہلکاروں کو سی سی سیکنڈ سرٹیفیکیٹ اور کیش ریوارڈ دینے کا اعلان کیا۔ ایس ایس پی خیرپور کو زخمی اہلکاروں کے فوری علاج معالجے کے احکامات جاری کر دیے۔