November 16, 2026

میلسی شہرمیں ویسٹ مینیجمنٹ کمپنی آؤٹ آف کنٹرول ملازمین کاتنخواہ کی عدم ادائیگی پراحتجاج صفائی کا عمل متاثر.

IMG-20250213-WA0227

میلسی شہرمیں ویسٹ مینیجمنٹ کمپنی آؤٹ آف کنٹرول ملازمین کاتنخواہ کی عدم ادائیگی پراحتجاج صفائی کا عمل متاثر.

میلسی(محمدمختارسولگی)تفصیل کےمطابق میلسی شہرمیں ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کاصفائی آپریشن کوایک ماہ مکمل ہوگیاہے لیکن شہربھرمیں صفائی میں بہتری نہیں آئی ۔ کئی علاقوں میں شہریوں کی جانب سے عملہ صفائی کی جانب سے تاحال صفائی کاعمل ناشروع کیے جانےکی بھی شکایات موصول ہورہی ہیں اور جگہ جگہ کچرے کےڈھیرلگےپڑےہیں۔ گزشتہ روز علی الصبح ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کےورکرز نے سپروائزرز کےہمراہ ریلوے پھاٹک بند کرکے ماہانہ تنخواہوں کی رقم کاتعین ناہونے اور عدم ادائیگی کےخلاف احتجاج کیا۔ ان کاکہناتھاکہ ایک ماہ سے زائدعرصہ گزرگیاہے لیکن ہمیں ایڈمن امجدبٹ کی جانب سے ناتنخواہ بتائی گئی ہے ناہی ادائیگی کی ہے۔ اعلی حکام سے مطالبہ کہ ہمیں ہماری ماہانہ تنخواہ فوری دلوائی جائے ۔احتجاج کےباعث ورکرز نے صفائی کےعملہ کابائیکاٹ کردیا.