November 16, 2026

سکھر سندھ ۔۔ سید نصیر حسین زیدی بیورو چیف سندھ دعا ان لاہین نیوز از دفتر تعلقات عامہ ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس سکر رینج

IMG-20250213-WA0211

سکھر سندھ ۔۔ سید نصیر حسین زیدی بیورو چیف سندھ
دعا ان لاہین نیوز
از دفتر تعلقات عامہ
ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس سکر رینج
تاریخ ۔۔ 12/02/2025

ڈی آئی جی سکھر/جائزہ اِجلاس/بسلسلہ وار کرائم کنڑول/ہدایت و احکامات/عمل درآمد/کارکردگی/ضلع خیرپور

آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی طرف سے سکھر رینج میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری کے لئے دیئے گئے احکامات کے تناظر میں ڈی آئی جی سکھر کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ نے گزشتہ ماہ خیرپور ضلع میں کرائم کنڑول کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے دوران کچا ایریا سمیت جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری آپریشن سمیت سب ڈویژن و تھانہ جات کے لیول پر امن و امان کی صورتحال کی بہتری کے لئے ہدایات و احکامات پر ہونے والی پیشرفت سے متعلق آج رینج افس میں جائزہ اجلاس کیا۔

*اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا*۔

ڈی آئی جی سکھر نے ضلع خیرپور کے تمام ایس ڈی پی اوز ،ایس ایچ اوز، ہیڈ آف برانچیز،سیکشن اور یونٹس کے انچارج سے گزشتہ ماہ میں امن و امان کے حوالے سے مجموعی کارکردگی رپورٹ،کچا ایریا میں جاری اپریشن ،کرائم کے اعداد و شمار/ ڈیٹیکشن/گرفتاریاں و ریکوری کے حوالے سے باز پرس و معلومات حاصل کرتے ہوئے *ضلع خیرپور کے تمام ڈی ایس پیز کی کارکردگی کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے* آئندہ میٹنگ تک اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے احکامات جاری کر دیے
امن و امان کو قائم رکھنے کے لئے مزید مندرجہ ذیل اہم ہدایات و احکامات جاری کیے:

▪️پولیس یا پرائیویٹ افراد کی طرف سے کسی بھی بے گناہ و بے قصور پر جھوٹا کیس داخل یا جھوٹی درخواست دینے والے ذمہ داران کے خلاف سخت ترین کاروائی کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔

▪️سکھر رینج کے تینوں اضلاع کہ ایس ایس پیز کو پولیس کے زیر استعمال تمام سرکاری موبائل و گاڑیوں پر لازمی نمبر پلیٹ کے لگے ہونے کے احکامات جاری اور ایسا نہ کرنے پر ذمہ دار افسران و اہلکاروں کے خلاف سخت ترین محکمہ جاتی کاروائی کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔
▪️تمام آرگنائیزڈ کرائم، منشیات کے خلاف سخت ایکشن۔ ▪️سنگین /دہشتگردی عدالتوں کے مقدمات میں مطلوب روپوش و اشتھاری ملزمان کی ہر صورت جلد از جلد گرفتاری۔▪️ہر ماہ منشیات و مجموعی جرائم کے خلاف کاردگی رپورٹ و بازپرس کی جائیگی▪️ویمن اینڈ چائلڈ پروٹیکشن سیل WCPC خواتین اور بچوں پر تشدد، ہراساں و زیادتی، کم عمری کی شادیاں، گھریلو تشدد، خود کشی جیسے واقعات کی روک تھام اور فوری تحفظ فراہم کرنے کے لیے بروقت مقدمات کا اندراج کیا جائے▪️انسدادِ انسانی اسمگلنگ … کے حوالے سے … ٹریفکنگ ان پرسن ایکٹ /ہیومن ٹریفکنگ ایکٹ کے تحت مقدمات کا اندراج، سخت ایکشن اور فوری گرفتاری عمل میں لائ جائے۔۔▪️ چوری کا مال خریدنے والے کباڑیوں کے خلاف کاروائی۔
▪️ *خصوصا شہدائے سندھ پولیس کی فیملیز و ریٹائرڈ ملازمین کا خصوصی خیال رکھتے ہوئے ان کو درپیش تمام مسائل کو فوری طور پہ ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے* ▪️ڈسٹرکٹ کمپلین سیل DCC میں عوام کی شکایت و مسائل کے فوری حل و ازالے کیلئے پوری ایمانداری سے فرائض کی انجام دہی کرے، عوام الناس و سائلین و شکایت کنندہ کے ساتھ مشفقانہ، ہمدردانہ و پیشہ وارانہ رویہ اختیار کیا جائے اس حوالے سے قابل، با اخلاق و سمجھدار افسران کو تعینات کیا جائے۔ ▪️ لسٹیڈ / انتہائ مطلوب کرمنلز کی جلد از جلد گرفتاری عمل میں لائ جائے۔▪️ٹارگیٹیڈ آفنڈر/ عادی مجرموں اور نارکوٹیکس پیڈلرز و سیلرز کے خلاف سخت ایکشن جاری رکھیں۔ ▪️آن لائن حاضری پوائنٹ می کو یقینی بنایا جائے۔ حاضری نا کرنے والے پولیس آفیشلز کے خلاف محکمانہ کاروائ عمل میں لائ جائیگی

ڈی آئی جی سکھر کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری اپریشن اور امن و امان کی بہتری کے حوالے سے خیرپور ضلع کہ تمام ڈی ایس پیز کی مجموعی کارکردگی کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے اپنے عدم اطمینان کا اظہارکیا اور ائندہ ہونے والی کرائم میٹنگ تک اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کی احکامات جاری کردیئے اجلاس کے دوران گزشتہ ماہ میں کرائم کنٹرول سے متعلق پروگریس رپورٹ کا خود جائزہ لیتے ہوئے ایس ایچ او کھوڑا انسپیکٹر عبدالرزاق تھیبو اور ایس ایچ او بی سیکشن انسپیکٹر مشتاق جتوئی کو کرائم کنٹرول و منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کاروائیوں پر سی سی سیکنڈ دینے کا اعلان۔ ایس ایچ او شاہ حسین سب انسپیکٹر رحمت اللہ سولنگی کو اپنے علاقے میں ہونے والے کرائم پر ناکامی و لاعلمی پر شوکاز نوٹس اور اے ایس ائی غلام عباس کلہوڑو پیر وسن کو میٹنگ میں اپنے رینک کی مناسبت سے درست یونیفارم نہ پہننے پر سسپینڈ کرنے کے احکامات جاری کیے۔ مزید تمام ایس ایچ اوز کی کارکردگی کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے سخت ترین محکمہ جاتی کاروائی کا عندیہ دیتے ہوئے اگلی کرائم میٹنگ تک اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کی۔

▪️تھانہ جات پر بڑا منشی ہیڈ کانسٹیبل کی بجائے کانسٹیبل نہ لگانے کے احکامات جاری کیے

آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی طرف سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر خصوصا” بنہ لائسنس، رانگ وے، بنہ نمبر پلیٹ والی موٹرسائیکل/ گاڑیوں کے خلاف جاری مہم پر آگاہی دیتے ہوئے اس پر سختی سے عمل درامد کے احکامات جاری کیے۔