میلسی شہرمیں ڈکیتیوں کا سیزن عروج پر۔ ڈکیتیوں کا سکور مسلسل بڑھتا جارہا ہے۔ عوام پریشان ۔پولیس ناکام .
میلسی شہرمیں ڈکیتیوں کا سیزن عروج پر۔ ڈکیتیوں کا سکور مسلسل بڑھتا جارہا ہے۔ عوام پریشان ۔پولیس ناکام .
میلسی (محمدمختارسولگی) تفصیل کے مطابق میلسی شہراور نواح میں گزشتہ دو ماہ سے موٹرسائیکل سوار ڈکیت گینگ سرگرم ہے۔ گزشتہ دوماہ میں میلسی کےدرجنوں شہریوں کو گن پوائنٹ پرموبائل ونقدی سے محروم کردیاگیا۔ گزشتہ رات بھی میلسی کے بڑے گروسری سٹور اتفاق مارٹ کالونی روڑ پر تین مسلحہ افراد نے گارڈ سے اسلحہ چھینا اور اندر گھس کر گاہکوں اور عملے کو گن پوائنٹ پریرغمال بناکر تقریبا چار لاکھ نقدی موبائل اور قیمتی اشیاء چھین کرفرار ہوگئے۔ ڈکیتی کی دوسری واردات میں مترو روڈ پرواقع کریانہ شاپ میں تین موٹرسائیکل سوار مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر دکاندار سے 80000 ہزارروپیہ چھین لیا ۔تیسری وارادت کہروڑپکا روڈ پر منی گڈذ ٹرانسپورٹ اڈا پرہوئی ۔جہاں تین نامعلوم مسلحہ افراد نے پہلوان عبدالعزیز گڈذ اڈا پربیٹھے محمدیونس سکنہ چاہ پنجی والا سے 63500 روپیہ چھین کرفرارہوگئے ۔کوٹ مظفرکےقریب اہل علاقہ نے مسلح موٹرسائیکل سواروں کاتعاقب بھی کیا ۔اس دوران ایک عدد گن مسلح افراد نےروڈ پرپھینک دی۔ جسے پولیس کےحوالے کردیاگیا۔ روز بروز ہونےوالی ڈکیتی وارداتوں پر میلسی پولیس ناکام دکھائی دیتی ہے اور شہریوں میں سرشام ہونی والی وارداتوں سے خوف ہراس بڑھتاجارہاہے ۔ شہریوں نے ڈی پی او وہاڑی اور آر پی او ملتان سے نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے.