چمک کا کمال اور ویٹرنری ڈاکٹر کی غفلت۔ میلسی میں اکثر مقامات پر کھلے ماحول میں جانور ذبحہ کرنا معمول معمول بن گیا
چمک کا کمال اور ویٹرنری ڈاکٹر کی غفلت۔
میلسی میں اکثر مقامات پر کھلے ماحول میں جانور ذبحہ کرنا معمول معمول بن گیا
میلسی(محمدمختارسولگی) میلسی شہر اور گرد و نواح خصوصاً آرے واہن،کوٹ مظر، جلہ جیم،کرم پور،گڑھا موڑ، مترو،ٹبہ سلطان پور، دوکوٹہ میں چمک کی دھندلاہٹ اور ویٹرنری ڈاکٹ کی غفلت کی وجہ سے قصاب حضرات سرکاری مذبحہ خانہ یا حفاظتی جالیوں کے حامل جگہوں کی بجائے کھلے ماحول میں جانور بحہ کرنے لگ گئے ۔میلسی شہر کے
محلہ ریاض آباد ملتان روڈ میلسی اٹک پمپ کےقریب قصاب نے چند سو میٹر کے فاصلے پر موجود سرکاری سلاٹرہاوس کی بجائے سڑک کنارے اپنامذبحہ خانہ قائم کردیا۔ اور سڑک کنارے کھلے عام جانور ذبحہ کرنا معمول بنا لیا۔ سلاٹر ہاوس میلسی کےسپریڈنٹ اور ویٹرنری آفیسر قصاب کے اس غیرقانی فعل سے لاعلم دکھائی دیتے ہیں ۔رابطہ کرنے پر ویٹرنری آفیسر کامران اشرف نے اپنے مؤقف میں کہاہے کہ سلاٹرہاؤس کے ٹائم ٹیبل کےعلاوہ پرائیویٹ جگہوں پر جانور ذبح کرنا غیر قانونی ہے۔ ایساکرنے والوں کےخلاف کاروائی کی جائےگی۔شہریوں کا سپریڈنٹ سلاٹر ہؤس ،ویٹرنری آفیسر سمیت غفلت کے مرتکب افراد اور قصابوں کےخلاف قانونی کاروائی کامطالبہ کیا ہے۔