ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) میاں آصف ثنا وائٹل گروپ والے نے مقامی صحافی عادل سلطان سعود فاروق خان چغتائی چوہدری آصف اعجاز زاہد حسین انجم سے گفتگو کرتے
ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) میاں آصف ثنا وائٹل گروپ والے نے مقامی صحافی عادل سلطان سعود فاروق خان چغتائی چوہدری آصف اعجاز زاہد حسین انجم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شعبانُ المعظم کی پندھوریں رات یعنی شبِ برات جہنم کے عذاب سے چھٹکارا پانے کی رات ہے کہ اس رات میں اللہ پاک اپنی خاص رحمتیں اور برکتیں نازِل فرماتے ہیں ، مغفرت طلب کرنے والوں کی بخشش فرماتے ہیں ، روزی مانگنے والوں کو رزق عطا کرتے ہیں اور مصیبت زدوں کی مصیبتیں دور فرماتے ہیں ۔ چنانچہ حضرت سیّدُنا علیُّ المرتضیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، فرماتے ہیں : اللہ پاک کے آخری نبی محمد عربی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا : جب شعبانُ المعظم کی پندھوریں رات (یعنی شبِ برات) آئے تو اس میں قِیام (یعنی عبادت) کرو ، دن میں روزہ رکھو۔ بے شک اللہ پاک اس رات سورج غروب ہوتے ہی آسمانِ دنیا کی طرف نُزولِ رحمت فرماتے ہیں اور ارشاد فرماتے ہیں کہ ہے کوئی بخشش مانگنے والا کہ میں اسے بخش دوں ، ہے کوئی روزی مانگنے والا کہ میں اسے روزی دوں ، ہے کوئی مصیبت میں مبتلا کہ میں اسے عافیت دوں ، ہے کوئی ایسا! ہے کوئی ایسا! یہاں تک کہ فجر کا وقت شروع ہوجاتا ہے مزید انھوں نے کہا کہ ہمیں اپنے بچوں کو اس رات میں آتش بازی اور پٹاخے جلانے سے روکنا چاہیے اور بچوں کو اس رات کی فضیلت اور اہمیت کے بارے بتانا چاہیے اللّٰہ سے دعا کے اللّٰہ ہمیں نیک اعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین ۔