سکھر( بیورو چیف دعاآن لائن نیوز سید ضیاءالرحمٰن ) ایس ایس پی سکھر اظہر خان مغل سے ایس ایس پی آفیس میں سول ڈیفنس سکھر کے ڈپٹی چیف وارڈن ڈاکٹر سعید اعوان نے ملاقات کی۔اس موقع
سکھر( بیورو چیف دعاآن لائن نیوز سید ضیاءالرحمٰن )
ایس ایس پی سکھر اظہر خان مغل سے ایس ایس پی آفیس میں سول ڈیفنس سکھر کے ڈپٹی چیف وارڈن ڈاکٹر سعید اعوان نے ملاقات کی۔اس موقع پر ایس ایس پی اظہر خان مغل نے کہا کہ محکمہ پولیس کسی بھی قوم اور معاشرے کی اصلاح و فلاح اور ترقی و بلندی کا ایک اہم ترین شعبہ تصور کیا جاتا ہے، اِس شعبے کے قیام کا مقصد معاشرے سے جرائم، بدعنوانیوں اور خلافِ قانون حرکات کو ختم کرکے اس کو پاکیزہ اور صاف بنانا ہوتا ہے، تاکہ معاشرہ کام یابی و کامرانی کی منازل طے کرکے دنیا میں امن و امان اور راحت و اطمینان کا ذریعہ بنے، لوگوں کے مال و جان، عزت و آبرو، اور ان کا تشخص محفوظ رہے، اور وہ سکھ، چین، اور عافیت کی زندگی گزار سکیں، جس قوم اور معاشرے میں محکمہ پولیس جتنا مضبوط اور مستحکم ہوگا جرائم اور بدعنوانیاں اس میں اتنی ہی کم ہوں گی اورامن وامان اور حفظ و سلامتی اس میں اسی قدر زیادہ ہوگی۔ہمارا محکمہ پولیس عوام الناس کے دل و دماغ میں اپنے متعلق کوئی مثبت اور لائق آفرین تشخص بٹھانے میں بری طرح ناکام رہا ہے، ہمارے معاشرے میں اِس محکمہ کے لوگ صاحب حیثیت، مقتدر، اور اعلیٰ طبقے کے لوگوں کو آئین اورقانون سے بالا تر سمجھتے ہیں، ان کی جرائم اور غلطیوں سے چشم پوشی کرتے اور انہیں بے مہارانہ کھلی چھوٹ دیئے رکھتے ہیں، جب کہ اس کے مقابلے میں ضعیف و ناتواں، کم حیثیت، غریب اور مفلس لوگوں کو آئین و قانون کے شکنجے میں کستے، ان کے جرائم اور غلطیوں کو آشکارا کرتے، ان کے ساتھ ظلم و زیادتی اور انتہائی جارحانہ رویہ اختیار کرتے ہیں۔اِس سلسلے میں دنیا کے دیگر ترقی یافتہ ممالک کا اگر جائزہ لیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ ان میں جرائم، بدعنوانیوں اور قانون شکنیوں کی شرح ہمارے مقابلے میں خاصی کم ہے، جس کی بنیادی اور اہم وجہ وہاں کا مضبوط اور مستحکم پولیس سسٹم ہے، وہاں بلا تفریق رنگ و نسل مجرم کو آہنی ہاتھوں گرفتار کیا جاتا ہے،اس کے جرم پر شواہد پیش کئے جاتے ہیں،اور اس کے مطابق اس کو مناسب سزا دی جاتی ہے، جب کہ ہمارے یہاں مجرموں کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جاتا ہے ان کی حیثیت کے مطابق ان پر قانونی کار روائی کی جاتی ہے، دوسرے ممالک میں اگر کہیں کوئی فتنہ فساد برپا ہوجائے تو لوگ کہتے ہیں کہ جلدی سے پولیس کو بلاؤ وہ اِس مسئلے کو ہینڈل کرے گی، جب کہ ہمارے یہاں ایسے موقع پر کہا جاتا ہے: ”جلدی نال گل مکاو، پولیس آگئی تا کم ودھ جانا اے“ یعنی جلدی سے معاملے کو نمٹاو، پولیس آگئی تو کام بڑھ جائے گا۔کہ انہوں نے معاشرے کا سارا حسن و وقار داؤ پر لگا رکھا ہے بلاشبہ پولیس اور عوام دونوں کی شکایات اپنی جگہ درست ہیں۔لیکن اِس کا یہ مطلب بھی ہرگز نہیں کہ محکمہ پولیس میں نیک وکار، دین دار اور اچھے لوگوں کا بالکل وجود ہی نہیں حقیقت میں دنیا کے تمام شعبوں کی طرح اِس محکمہ میں بھی ایمان دار، شریف النفس اور مخلوقِ خدا سے ہمدردی رکھنے والے اللہ کے بعض نیک ایسے بندے ضرور موجود ہیں، جوملک و قوم اور دین و ملت کی خدمت کے لئے شب و روز اپنا خون پسینہ ایک کرکے ڈیوٹیاں دیتے ہیں، لوگوں کی گالم گلوچ اور ان کی کڑویاں کسیلیاں برداشت کرتے ہیں، معاشرے کے ضعیف و ناتواں، بچوں، بوڑھوں، عورتوں، اپاہجوں اوردیگر مختلف قسم کے مریضوں کا سہارا بنتے ہیں اور ان کی دعائیں اپنے دامن میں سمیٹتے ہیں۔