سکھر(بیورو چیف دعا ان لائن نیوز سیدضیاءالرحمٰن)سکھر یونین آف جرنلسٹس (ایس یو جے) نے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی کال پر سکھر پریس کلب کے سامنے بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا گیا ، احتجاجی کیمپ
سکھر(بیورو چیف دعا ان لائن نیوز سیدضیاءالرحمٰن)سکھر یونین آف جرنلسٹس (ایس یو جے) نے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی کال پر سکھر پریس کلب کے سامنے بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا گیا ، احتجاجی کیمپ میں خصوصی طور پر پی ایف یو جے کے سیکریٹری فنانس لالا اسد پٹھان نے شرکت کی جبکہ معروف قانون دان شبیر شر، ڈسٹرکٹ بار کے جنرل سیکریٹری سندر چاچڑ، ایس پی سی کے صدر آصف ظہیر لودھی، جنرل سیکریٹری امداد بوزدار، ایس یو جے کے نائب صدر خالد بھانھبن، جنرل سیکریٹری جاوید جتوئی، ایس پی سی کے نائب صدر شہزاد تابانی، خازن لالا شہباز خان پٹھان، سندھ وومین جرنلسٹس کی صدر سحرش کھوکھر، جنرل سیکریٹری کرن مرزا، سمیت وکلا، سول سوسائٹی کے رہنما عیدن جاگیرانی، ماجد ڈنور، عبید اللہ بھٹو،حاجی جاوید میمن، ڈاکٹر سعید اعوان عرفان ملک، اور دیگر نے شرکت کی بھوک ہڑتال کیمپ میں پی ایف یو جے کے سیکریٹری فنانس لالا اسد پٹھان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے عجلت میں پیکا قانون کو لاگو کیا ہے سیاسی جماعتیں اپوزیشن میں جب ہوتی ہیں تو وہ صحافیوں کے حقوق کی بات کرتی ہیں لیکن حکومت میں آنے کے بعد وہ اپنی پالیسی تبدیل کرلیتے ہیں حکومت کی میڈیا کے خلاف کالے قوانین کی مذمت کرتے ہیں کالے قانون پیکا کے تحت حکومت سوشل میڈیا پروٹیکشن اتھارٹی، سوشل میڈیا کمپلینٹ سیل ، سوشل میڈیا ٹرائبیونل اینڈ کمپلینٹ کونسل اور نیشنل سائبر کرائم کنٹرول ایجنسی قائم کر رہی ہے جس کے اندر تمام افراد حکومت نامزد کرے گی اور سپریم کورٹ میں اپیل سے قبل تک تین سال قید کی سزا بیس لاکھ جرمانے اور گرفتاری سمیت سب کام حکومت خود کرے گی لالا اسد پٹھان نے کہا کہ پاکستان میں قوانین کی کمی نہیں ہے، اور باشعور افراد ہمیشہ قانون کے مطابق نظام چلانے کی حمایت کرتے ہیں۔ تاہم، پیکا آرڈیننس ایکٹ میں ترامیم کرکے آزادیِ اظہار پر قدغن لگانے کی کوشش عوام کے لیے ناقابل قبول ہے،صحافی اور وکلائ رہنماو¿ں نے واضح کیا کہ ماضی میں بھی آمرانہ دورِ حکومت میں کالے قوانین کو تسلیم نہیں کیا گیا تھا۔ موجودہ جمہوری حکومت کے لبادے میں نافذ کیے گئے متنازعہ قوانین بھی کسی صورت تسلیم نہیں کیے جائیں گے۔ جب تک یہ قانون واپس نہیں لیا جاتا، احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا،آج پہلے روز سکھر پریس کلب کے سامنے بھوک ہڑتال کی گئی، جو تین روز تک جاری رہے گی۔