November 17, 2026

سکھر (بیورو چیف دعاآن لائن نیوز سید ضیاءالرحمٰن ) کمشنر سکھر فیاض حسین عباسی کی زیر صدارت میں ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا. اس موقع پر کمشنر سکھر نے کہا کہ سکھر کے

20250212_140702

سکھر (بیورو چیف دعاآن لائن نیوز سید ضیاءالرحمٰن )
کمشنر سکھر فیاض حسین عباسی کی زیر صدارت میں ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا. اس موقع پر کمشنر سکھر نے کہا کہ سکھر کے تعلیمی اداروں میں آئس سمیت دیگر منشیات کے استعمال کے بارے میں شکایات ملی ہیں۔تعلیمی اداروں میں نشہ آور اشیاء فراہم کرنے والوں اور استعمال کرنے والوں کے خلاف حساس اداروں کے ساتھ مل کر حکمت عملی تیار کر کے آپریشن کیا جائے۔ منشیات نہ صرف طلباء کا مستقبل تباہ کرتی ہیں بلکہ یہ زندگیاں بھی ختم کر دیتی ہے۔ اس معاملے میں ایکسائز، اینٹی نارکوٹکس فورس، کسٹم سمیت تمام متعلقہ ادارے مزید متحرک کردار ادا کریں ۔ اس موقع پر ڈی آئی جی پولیس سکھر فیصل عبداللہ چاچڑ نے کہا کہ منشیات کا خاتمہ انتہائی ضروری ہے، اس کو ختم کرنے کے لیے تمام اداروں کو دن رات محنت کرنی ہوگی۔ کمشنر سکھر نے کہا کہ رمضان سے قبل چینی اور دیگر اشیاء کے ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف انتظامیہ فوری طور پر کارروائی کرے۔