رپوٹ دعا نیوز عبدالعزیز شیخ درگاہ حضرت عبداللہ شاہ اصحابی کا سہ روزہ سالانہ عرس مبارک 12- فروری 2024ء سے شروع ہوگا
رپوٹ دعا نیوز عبدالعزیز شیخ
درگاہ حضرت عبداللہ شاہ اصحابی کا سہ روزہ سالانہ عرس مبارک 12- فروری 2024ء سے شروع ہوگا
ٹھٹہ، 10- فروری 2025ء (ھ آ): مینیجر اوقاف گل حسن چوہان نے اپنے ایک جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا ہے کہ سندھ کی مشہور بزرگ ہستی حضرت عبداللہ شاہ اصحابی کا 386 واں سالانہ سہ روزہ عرس مبارک 12- فروری 2025 بمطابق 13- شعبان 1446ھ بروز بدھ سے آغاز ہوگا، جس کا افتتاح صوبائی وزیر اوقاف سید ریاض حسین شاہ شیرازی اور سیکریٹری اوقاف جاوید صبغت اللہ مہر درگاہ پر چادر چڑھا کر کریں گے، عرس کے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ مینیجر اوقاف نے مزید بتایا ہے کہ زائرین اور عقیدتمندوں کی سہولیات کیلئے محکمہ اوقاف کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ، پینے کے صاف پانی، واش رومز، وضوء خانہ، مسافر خانہ، لنگر و دیگر مطلوبہ سہولیات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ انہیں کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا کرنا نہ پڑے۔