November 17, 2026

*بیجنگ: امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے عائد ٹیرف کے جواب میں چین کی جانب سے امریکی مصنوعات کی درآمدات پر جوابی ٹیرف آج سے نافذ العمل ہوگا۔*

20250209_174246

*بیجنگ: امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے عائد ٹیرف کے جواب میں چین کی جانب سے امریکی مصنوعات کی درآمدات پر جوابی ٹیرف آج سے نافذ العمل ہوگا۔*

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ دنوں چینی مصنوعات کی درآمد پر ٹیرف (ٹیکس) عائد کیا تھا جس پر چینی حکومت نے بھی امریکا سے چین آنے والی منصوعات پر جوابی ٹیرف عائد کیا تھا جو آج سے نافذ ہو جائے گا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آج 10 فروری سے امریکا سے چین بھیجی جانے والی منصوعات پر چینی حکام 10 سے 15 فیصد ٹیرف وصول کریں گے۔

امریکا سے درآمد کوئلے اور گیس کی مصنوعات پر 15 فیصد لیوی وصول کی جائے گی جبکہ امریکی درآمد شدہ تیل (Crude Oil) اور آٹو پاڑٹس پر 10 فیصد ٹیرف وصول کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس ماہ کے آغاز میں کینیڈا اور میکسیکو سے درآمد اشیاء پر 25 فیصد جبکہ چین سے امریکا بھیجی جانے والی اشیا پر 10 فیصد ٹیرف (ٹیکس) عائد کیا تھا۔

امریکی ٹیرف کے جواب میں کینیڈا اور میکسیکو کی جانب سے بھی امریکی درآمدات پر جوابی ٹیرف لگانے کا اعلان کیا گیا تھا مگر بعد ازاں صدر ٹرمپ نے دونوں ممالک پر لگائے گئے ٹیرف ایک ماہ کے لیے روکنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد کین