میلسی شہرکے مختلف علاقے سیوریج پانی میں ڈوب گئے شہری سراپااحتجاج
کالونی روڑ مدینہ ٹاؤن دھرم پورہ چاہ بھٹی والا محلہ فریدی کی کئی گلیاں نوگوایریابن گئیں ۔
میلسی(محمدمختارسولگی) میلسی شہر کے مختلف علاقوں میں میونسپل کمیٹی عملے کی کام چوری کےباعث سیوریج بندہوجانے سے نوگوایریابن چکےہیں۔ کئی گلیوں کاراستہ منقطع اور مسلسل سیوریج بندش کےباعث کئی مکانات کوشدید نقصان پہچ رہاہے۔ کالونی روڑ محلہ دھرم پورہ گلی جاویدعزیز والی ،محلہ فریدی، گئوشالہ کے علاقے شدید متاثرہیں۔ شہری میونسپل کمیٹی کےچکر کاٹ کاٹ کرتھک چکے ۔چیف آفیسر کے تبادلے کے بعد میونسپل کمیٹی آفس میں کوئی بھی قابل آفیسر موجود نہیں جوکہ سینٹری ورکرز سے کام لے سکے ۔میلسی کےشہریوں نے احتجاج کرتےہوئے ڈپٹی کمشنروہاڑی میلسی میں سیوریج کے مسائل پر ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی کو سیوریج کے مسائل پرخصوصی احکامات جاری کریں اور شہریوں کو سیوریج کی اذیت سے نجات دلوائیں.