November 17, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)برداشت پنجاب کی جنرل کونسل کا اجلاس فاؤنڈر چیئرپرسن برداشت پاکستان محترمہ نیلوفر بختیار کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔ سرگودھا سے صدر برداشت ملک عابد حسین اعوان ، سینئر نائب

IMG-20250209-WA0175

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)برداشت پنجاب کی جنرل کونسل کا اجلاس فاؤنڈر چیئرپرسن برداشت پاکستان محترمہ نیلوفر بختیار کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔ سرگودھا سے صدر برداشت ملک عابد حسین اعوان ، سینئر نائب صدر ڈاکٹر عتیقہ ریحان ، نائب صدور ایڈووکیٹ سعدیہ ہماء شیخ ، طاہرہ احمد کھچی اور مہر شاہد اقبال اجلاس میں شریک ہوئے ۔ اجلاس میں تنظیمی امور پر تفصیل سے روشنی ڈالی گئی اور آئندہ کے منصوبوں بارے حکمت عملی مرتب کی گئی ۔ ملک عابد حسین اعوان اور ڈاکٹر عتیقہ ریحان نے برداشت سرگودھا کی کارکردگی پیش کرتے ہوئے انسانی حقوق ، خواتین ہراسمنٹ ، بچوں کے ساتھ جنسی ہراسگی ، اقلیتوں و قیدیوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے اقدامات اور دیگر فلاحی سرگرمیوں کے بارے تفصیلات پیش کیں ۔ شرکائے اجلاس نے برداشت سرگودھا کی کارکردگی کو زبردست سراہا اور داد و تحسین پیش کی ۔
فاؤنڈر چیئرپرسن محترمہ نیلوفر بختیار نے برداشت سرگودھا کی خدمات اور کارکردگی کو دیگر اضلاع کیلئے قابل تقلید قرار دیا ۔
انہوں نے ڈاکٹر عتیقہ ریحان کو برداشت پنجاب کا کوآرڈینیٹر مقرر کرنے کے علاوہ مہر شاہد اقبال کو برداشت پاکستان ہیومن رائٹس ونگ جبکہ ملک عابد حسین اعوان ، ڈاکٹر عتیقہ ریحان ، طاہرہ احمد کھچی اور ایڈووکیٹ سعدیہ ہماء شیخ کو برداشت پنجاب ہیومن رائٹس ونگ کا ممبر نامزد کیا ۔ انہوں نے عید الفطر کے بعد سرگودھا کا دورہ کرنے کی یقین دہانی کروائی جہاں وہ انسانی حقوق کے موضوع پر سیمینار میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گی ۔ اس موقع پر برداشت سرگودھا کے عہدیداران و ممبران میں شیلڈز بھی تقسیم کی جائیں گی ۔