رحیم یارخان ) ڈی پی او عمران احمد ملک نے کہا ہے کہ پولیس افسران عوام الناس کو بہترین سروسز کی فراہمی، جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں، علاقہ میں موئثر گشت، ناکہ بندی اور معلومات کا نیٹ ورک فعال رکھیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تھانہ آباد پور اس کے ملحقہ دریائی علاقہ کا دورہ کرتے ہوئے کیا، تھانہ آباد پور پہنچنے پر ڈی ایس پی آصف رشید اور ایس ایچ او جام محمد اعجاز نے ان کو خوش آمدید کہتے ہوئے تھانہ کی عمارت سمیت تمام مدات کا دورہ کروایا انہوں اس موقع پر تھانہ کی کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا اور کہا کہ پولیس افسران تھانہ آنے والے شہریوں کو اچھے اخلاق کے ساتھ بہترین سروز کی فراہمی کو اپنا شعار بنائیں شہریوں کے مسائل اور شکایات کو پوری توجہ سے سنیں اور ان کے حل کے لیے قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لاتے ہوئے بلاتاخیر میرٹ اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں، انہوں نے موئثر گشت اور ناکہ بندی کے ذریعے جرائم کے انسداد کی بھی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ای پولیس ایپ کی مدد ضرور حاصل کی جائے یہ ایک موئثر ٹول ہے جس سے ریکارڈی جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری یقینی ہوتی ہے، بعد ازاں انہوں نے ملحقہ دریائی علاقہ کا دورہ بھی کہا جہاں پر ڈی ایس پی آصف رشید نے انہیں علاقہ کے متعلق بریفنگ دی جس پر انہوں نے پولینگ کے متعلق مختلف ہدایات اور احکامات جاری کیے۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]