November 17, 2026

*کراچی: ڈیفنس میں بنگلے پر پولیس چھاپے کے دوران چونکا دینے والے انکشافات*

20250206_040351

*کراچی: ڈیفنس میں بنگلے پر پولیس چھاپے کے دوران چونکا دینے والے انکشافات*

ملزم ارمغان قریشی نے اپنی گاڑیوں پر ہری نمبر پلیٹ پر عسکری ادارے کا نام لکھا ہوا تھا، ملزم کے گھر سے کال سینٹر بھی پکڑا گیا ہے، ملزم کے گھر میں کال سینٹر کا پورا سرور لگا ہوا تھا، ملزم ارمغان قریشی نے گھر میں موشن ڈیٹیکٹر اور فلیش کیمرہ بھی لگایا ہوا تھا پولیس کو بنگلے سے ہزاروں کی تعداد میں بڑے اسلحے کی گولیاں بھی ملیں، برآمد گولیوں کی تعداد 10ہزار سے بھی زیادہ ہو سکتی ہے گھر سے ایک امریکن اسنائپر ملی ہے، بنگلے سے 222 گن، ایس ایم جی اور ڈیجیٹل لاکر بھی ملا ہے۔ اس کے علاوہ بنگلے سے غیر ملکی شراب کی بوتلیں بھی برآمد ہوئیں۔