November 17, 2026

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری کاشف ثناء وائٹل گروپ والے نے 66ویں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کر دیا۔ڈاہراںوالہ سے صوبائی حلقہ کے امیدوار چوہدری کاشف ثناء نے پاکستان مسلم

IMG-20250209-WA0159(1)

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری کاشف ثناء وائٹل گروپ والے نے 66ویں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کر دیا۔ڈاہراںوالہ سے صوبائی حلقہ کے امیدوار چوہدری کاشف ثناء نے پاکستان مسلم لیگ ضیا کے سربرا محمد اعجازالحق کے ہمراہ چک 431اور 203 مراد میں واٹر فلٹریشن پلاٹس کا افتتاح کر دیا، افتتاح کے موقع پر ووٹرز سپوٹرز ورکرز سے بات کرتے ہوئے چوہدری کاشف ثناء نے کہا کہ ہم نے الیکشن میں وعدہ کیا تھا کہ وہ جیتیں یا ہاریں وعدہ پورا کریں گے اور آج وعدہ پورا کر دیا گیا ، محمد اعجازالحق نے خطاب میں کہا کہ کاشف ثناء حاجی محمد یسین مرحوم کے لخت جگر ہیں اور ان کی طرح ہی عوامی مسائل پر توجہ دیتے ہیں، انہوں نے اپنا وعدہ پورا کر دیا اگر وہ جیت جاتے تو کبھی نہ ختم ہونے والا خدمات کا سلسلہ شروع ہوتا، یاد رہے چوہدری کاشف ثناء نے الیکشن 2018 میں ان چکوک میں واٹر فلٹریشن پلانٹ لگوانے کا وعدہ کیا تھا جو پورا کر دیا اس موقع پر اسماعیل قریشی ۔چوہدری ہارون الرشید اسد چوہدری طاہر توگیروی میاں فیاض چوہدری۔فراز جٹ ندیم بھٹی۔زاہد حسین انجم۔ہدایت علی نوید قاضی۔ندیم ظفر۔شاہد غوری سمیت دیگر دوست احباب بھی ہمراہ تھے۔