ہارون آباد(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) تھانہ صدر ہارون آباد پولیس کی کاروائی،چوری کی وارداتوں میں ملوث دو خطرناک چور گینگز کے 6 ملزمان سرغنہ سمیت گرفتار،نقدی سمیت چوری کیا گیا مال بھی برآمد ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان چوری کی متعدد وارداتوں میں
ہارون آباد(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) تھانہ صدر ہارون آباد پولیس کی کاروائی،چوری کی وارداتوں میں ملوث دو خطرناک چور گینگز کے 6 ملزمان سرغنہ سمیت گرفتار،نقدی سمیت چوری کیا گیا مال بھی برآمد ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان چوری کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھےاور ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ جس میں سولر پینلز, موبائل فونز اور نقدی برآمد کر لی گئی ہے اور ملزمان سے وارداتوں کے دوران استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے ڈی پی او بہاولنگر کامران اصغر کا کہنا ہے کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔