خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) حسب سابق گورنمنٹ ہائی سکول فاروق آبادنورپورتھل کا شاندار نتائج کا اعزاز برقرار ، امسال بھی سکول ہذا کے طلباء نے میٹرک سالانہ امتحان 2024ء میں اپنی کامیابیوں کا لوہا منوایا۔ عوامی، سماجی اور تعلیمی حلقوں کی طرف سے ادارے کی انتظامیہ کو مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار ۔ سکول ہذا کے سینیئر ہیڈ ماسٹر ملک امتیاز حسین بوڑانہ نے میڈیا کو بتایا کہ ضلع خوشاب کے سرکاری سکولوں میں میٹرک کے سالانہ امتحان میں سب سے زیادہ +A اور A گریڈ مع 86 طلباء کا فرسٹ ڈویژن حاصل کرنے والا یہ بے مثال ادارہ ہے۔رواں سال کی کلاس دہم تین سیکشن مع تین پروگرام(انگلش میڈیم سائنس، اردو میڈیم سائنس اور ہیومینٹیز گروپ) پر مشتمل تھی۔ انہوں نے بتایا کہ
شامل امتحان طلبا کی تعداد138ہے جبکہ کامیاب طلبا کی تعداد 118ہے۔ رئیس مدرسہ کے مطابق مجموعی رزلٹ51۔85 %ہے۔ ملک امتیازحسین بوڑانہ نے مزید کہا کہ سینیئر سکول ٹیچر ایم اللہ دتہ جاوید سمیت دیگر اساتذکرام محمد رمضان ،راجہ عامر حیات، محمد آصف اور دیگر جملہ ٹیچنگ سٹاف کی اس حوالے سے بھرپور محنت زبردست خراج تحسین کے لائق ہے ۔ سئنیر ہیڈ ماسٹر نے کہا کہ انشاءاللہ ادارہ ہذا کو مزید شاندار کامیابیوں سے ہمکنار کرنے کے لیے ہرگز کوئی دقیقہ فر و گزاشت نہیں کیا جائے گا ۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]