اوکاڑہ(جاوید راہی سے) گورنمنٹ گریجویٹ کالج اوکاڑہ کے میگزین احساس کی تقریب رونمائی کا انعقاد،علم و ادب کا سفر جاری، تقریب کے مہمان
اوکاڑہ(جاوید راہی سے) گورنمنٹ گریجویٹ کالج اوکاڑہ کے میگزین احساس کی تقریب رونمائی کا انعقاد،علم و ادب کا سفر جاری، تقریب کے مہمان خصوصی چوہدری ریاض الحق ایم این اے، سید حسن دانیال اے ایس پی، ڈاکٹر مختار وٹو پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ کالج ساہیوال سمیت دیگر اہم شخصیات کی شرکت۔تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گریجویٹ کالج اوکاڑہ کے قائداعظم ہال میں کالج میگزین ”احساس” کی تقریبِ رونمائی منعقد ہوئی، جس میں علمی، ادبی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔تقریب کے مہمان خصوصی چوہدری ریاض الحق ایم این اے، سید حسن دانیال اے ایس پی، ڈاکٹر مختار وٹو پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ کالج ساہیوال، سابق پرنسپل ڈاکٹر حمود لکھوی، ماہر قانون اسلم طاہر القادری ایڈووکیٹ، پروفیسر رانا غلام محی الدین، ندیم احسن، اوکاڑہ پریس کلب کے سینئر نائب صدر محمد طارق خاں بلوچ،کالم نگار سلمان قریشی، پروفیسر حامد،آفاق منظر، اشتیاق چوہان سمیت دیگر معززین نے شرکت کی۔مدیرِ اعلیٰ ڈاکٹر حسن رضا اقبالی، مدیر اردو سیکشن اکمل علی شہزاد، مدیر انگلش سیکشن شیخ محمد ضیا اور پرنسپل پروفیسر عبدالروف نے میگزین کی اشاعت کو تعلیمی ترقی کا ایک اہم سنگِ میل قرار دیا۔ مقررین نے ”احساس” میں شامل مضامین، کہانیوں، تحقیقی مقالات اور طلبہ کی تخلیقی تحریروں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ میگزین نوجوان نسل میں علمی و ادبی ذوق پیدا کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔تقریب میں طلبہ و اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جبکہ شرکاء نے میگزین کی تخلیق میں شامل ٹیم کی کاوشوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔