November 17, 2026

قصور سٹی قصور میں آوارہ کتوں کی بہتات،شہری خاص طور پر اوقات صبح سکول جانے والے بچے سخت پریشان،انتظامیہ سے کتوں کو تلف کرنے کی استدعا

20250206_040351

قصور
سٹی قصور میں آوارہ کتوں کی بہتات،شہری خاص طور پر اوقات صبح سکول جانے والے بچے سخت پریشان،انتظامیہ سے کتوں کو تلف کرنے کی استدعا

تفصیلات کے مطابق قصور سٹی میں آوارہ کتوں کی بہتات سے شہری سخت پریشان ہیں خاص کر اوقات صبح میں سکول جانے والے بچے ان کتوں سے سخت پریشان ہیں
چوک قتل گڑھی،کوٹ پیراں،کوٹ غلام محمد و دیگر علاقوں میں بوقت صبح رونق کم ہونے کے باعث آوارہ کتے ٹولیوں کی شکل میں گھومتے ہیں اور گزرنے والے لوگوں پر بھونکتے ہیں جس باعث سکول جانے والے چھوٹے بچے سخت پریشان رہتے ہیں
شہریوں نے ٹی ایم اے قصور سے استدعا کی ہے کہ ان آوارہ کتوں کو تلف کیا جائے تاکہ لوگ محفوظ رہ سکیں خاص کر چھوٹے بچے بغیر کسی ڈر اور خوف کے سکول کا رخ کریں کیونکہ بیشتر بچے ان کتوں کے ڈر سے سکول جانے سے کتراتے ہیں

رپورٹ غنی محمود قصوری
بیورو چیف باغی ٹی وی
بیورو چیف دعا نیوز
کونسل ممبر ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور
ممبر آل پاکستان جرنلسٹس اینڈ لائرز فورم رجسٹرڈ
#قصوریات